وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

109 یادگاری اشیاءکی نیلامی میں مغربی بنگال کے متنوع ثقافتی اور فنکارانہ ورثے کی جھلک

مجموعے میں درگا پوجا کی روایات،شولا پیٹھ اور دھوکرا دست کاری، بانکورافن، ٹیراکوٹا ورثے، مذہبی روایات اور ممتاز شخصیات کے پورٹریٹ شامل ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 SEP 2026 5:42PM by PIB Delhi

 آٹھویں وزیر اعظم یادگاری اشیا کی آن لائن نیلامی 2026 میں مغربی بنگال کو نمایاں مقام حاصل ہے، جس میں ریاست کی فنکارانہ، ثقافتی، مذہبی اور ورثے سے متعلق روایات کی وسیع نمائندگی کرنے والی 109 یادگاری اشیا شامل ہیں۔ اس مجموعے میں روایتی دست کاریاں، مذہبی فن پارے، تاریخی ورثے کے مقامات کی عکاسی کرنے والے فن پارے، لوک فن کی مختلف شکلیں اور ممتاز شخصیات سے متعلق یادگاری اشیا شامل ہیں۔

وزیر اعظم یادگاری اشیا کی آن لائن نیلامی کے آٹھویں ایڈیشن کی آن لائن نیلامی 2 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گی۔ تفصیلات، شرکت اور مکمل فہرست کے لیے وزیر اعظم یادگاری اشیا کی آن لائن نیلامی کے سرکاری پورٹل pmmementos.gov.in پر جائیں۔

مغربی بنگال کے مجموعے میں شامل نمایاں یادگاری اشیا میں درج ذیل شامل ہیں:

Q1.jpg

Q2.jpg

مجموعے میں شامل دو یادگاری اشیا میں معروف بھارتی روحانی رہنما اور سنت بابا لوکناتھ کے مجسمے شامل ہیں، جنہیں روحانی بیداری، یوگا اور عقیدت سے متعلق ان کی تعلیمات کے لیے عقیدت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ ان میں سے ایک مجسمہ چینی مٹی سے بنا ہے، جبکہ دوسرا مختلف مادے سے تیار کیا گیا ہے۔

Q3.jpg

ایک اور یادگاری شے میں شولا کاری کے ذریعے دیوی درگا کے چہرے کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس میں بھارتی کارک کا استعمال کیا گیا ہے، جو مغربی بنگال سے وابستہ ایک روایتی مادہ ہے۔

Q4.jpg

رتن کین سے ہاتھ سے بُنی ہوئی مغربی بنگال کی ایک منفرد یادگاری شے روایتی دست کاری کی خوب صورتی اور کاریگروں کی مہارت کو نمایاں کرتی ہے۔ اس یادگاری شے میں رتن کین کی باریک اور نفیس بُنائی کے ساتھ اس کی قدرتی ساخت کو بھی برقرار رکھا گیا ہے، جو مغربی بنگال کے دیہی ثقافتی ورثے سے وابستہ روایتی دست کاری کی عکاسی کرتی ہے۔

Q5.jpg

اس یادگاری شے میں ہاتھ سے تراشے گئے لکڑی کے بانکورا گھوڑوں کا ایک جوڑا شامل ہے، جو مغربی بنگال کے لوک فن کے ورثے کی نمائندگی کرتا ہے۔ ان مجسموں کی نمایاں خصوصیات میں لمبی گردنیں، کھڑے کان اور ہندسی اشکال شامل ہیں، جو پنچ مورا کے فنکارانہ انداز سے تعلق رکھتےہیں۔

Q6.jpg

مجموعے میں ہاتھ سے تیار کیا گیا شولا پیٹھ کا ایک فن پارہ بھی شامل ہے، جس میں ماں کالی کو دکھایا گیا ہے۔ اس فن پارے میں دیوی کا چہرہ، تیسری آنکھ اور کئی سطحوں والا تاج نمایاں ہے، جبکہ آرائشی عناصر ہاتھی دانت جیسے سفید شولہ پیٹھ سے تراشے گئے ہیں، جو بنگالی ورثے سے وابستہ ایک روایتی مادہ ہے۔

Q7.jpg

بشنوپور کی تاریخی رس منچ یادگار کی عکاسی کرنے والے ہاتھ سے بنائے گئے کینوس پر اس کی نمایاں اہرام نما ٹیراکوٹا ساخت اور محراب دار گیلریوں کو پیش کیا گیا ہے۔ اس مصوری پر فنکار نبیدِتا نیما کے دستخط ہیں۔

مغربی بنگال کے مجموعے میں رابندر ناتھ ٹیگور، بنکم چندر چٹوپادھیائے، ایشور چندر ودیا ساگر، سوامی وویکانند اور ستیہ جیت رے سے وابستہ یادگاری اشیا کے علاوہ مدن موہن مندر، جلپیش مندر، تاراپیٹھ، دکشنیشور، کلنا کے تاریخی ورثے کے مندروں، بنکورا کی لوک روایات اور درگا پوجا کی دست کاری کی عکاسی کرنے والی یادگاری اشیا بھی شامل ہیں۔

مجموعی طور پر یہ 109 یادگاری اشیا مغربی بنگال کی عقیدتی روایات، لوک اور دست کاری کے فنون، تعمیراتی ورثے، ادبی و فنکارانہ ورثے اور جدید یادگاری فن پاروں کے ذریعے ریاست کی ثقافتی زندگی کی ایک جامع تصویر پیش کرتی ہیں۔

****

 

 

 

ش ح۔ع و۔ ش ا

اُردو ریلیزنمبر:-4417 


(ریلیز آئی ڈی: 2317477) وزیٹر کاؤنٹر : 7