سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی غیر معمولی طور پر کم بولی والے منصوبوں کے معیار کی خصوصی جانچ کرے گا
منصوبوں کے معائنے سے معیار مزید مستحکم ہوگا، تکنیکی معیارات کی پابندی یقینی بنے گی اور بروقت اصلاحی اقدامات میں سہولت ہوگی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 SEP 2026 4:55PM by PIB Delhi
قومی شاہراہوں کے منصوبوں کی تعمیر کے دوران معیار پر مؤثر نگرانی اور اعلیٰ ترین معیاری اصولوں کی پابندی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھارتی قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی) زیرِ تعمیر 17 قومی شاہراہ سے متعلق منصوبوں کی معیار سے منسلک خصوصی جانچ کر رہی ہے۔ ان منصوبوں میں بولی کی قیمت تخمینہ شدہ منصوبہ جاتی لاگت سے 15 فیصد سے زیادہ کم رہی ہے۔ یہ خصوصی جانچ این ایچ اے آئی کی جانب سے معمول کے مطابق کی جانے والی معیار کی جانچ کے علاوہ ہے۔ اس کا مقصد معیار سے متعلق کسی بھی مسئلے کی ابتدائی مرحلے میں نشاندہی کرنا ہے، تاکہ بروقت اصلاحی کارروائی کی جا سکے۔ خصوصی جانچ کا پہلا مرحلہ دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ معیار اور تعمیراتی معیارات کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے این ایچ اے آئی چھ ماہ بعد نشان زد کیے گئے منصوبوں کا دوبارہ معائنہ کرے گی۔ یہ دوبارہ معائنہ ماہرین کی ایک مختلف ٹیم کے ذریعے کیا جائے گا۔
مخصوص معیارات کی بنیاد پر 17 منصوبوں کا انتخاب
17 منصوبوں کا انتخاب تین معیارات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ان معیارات میں 500 کروڑ روپے سے زیادہ کی تعمیراتی لاگت، 15 فیصد سے زیادہ کی ٹینڈر رعایت اور 35 سے 80 فیصد کے درمیان فزیکل پیش رفت شامل ہیں۔ یہ معیارات معیار کی جانچ کو ان منصوبوں پر مرکوز کرنے میں مدد دیتے ہیں جو تعمیر کے اہم مرحلے میں ہیں اور اس عمل میں معروضی اور اعداد و شمار پر مبنی طریقۂ کار اپنایا گیا ہے۔
ان منصوبوں میں کرناٹک، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، پنجاب، ہریانہ، گجرات اور اتر پردیش میں گرین فیلڈ اور رسائی پر مکمل کنٹرول والے راہداری منصوبے، بائی پاس اور چار و چھ لین کی سڑکوں کی تعمیر کے کام شامل ہیں۔
تجربہ کار انجینئر معائنہ کریں گے
معیار کے طریقۂ کار کو مزید مضبوط بنانے اور مقررہ معیارات کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے این ایچ اے آئی نے ماہرین کا ایک گروپ تشکیل دیا ہے۔ ان منصوبوں کا معائنہ مختلف سرکاری اداروں، بشمول سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت، ریلوے کی وزارت، وزارتِ دفاع اور ریاستی تعمیراتِ عامہ کے محکموں سے وابستہ 39 تجربہ کار اور سبکدوش انجینئروں کی قیادت میں خصوصی ٹیمیں کریں گی۔ معائنے کے دوران تکنیکی ماہرین بھی ان ٹیموں کی مدد کریں گے۔
تعمیرات، تعمیراتی مواد اور تحفظ کے معیار کی جانچ
ٹیمیں منظور شدہ نقشوں، تکنیکی وضاحتوں، معاہدے کی شرائط اور منصوبے کے لیے مخصوص معیار کے مطابق تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گی۔ وہ تعمیراتی مواد کے معیار، کام کے معیار، تعمیر کے طریقۂ کار کے ساتھ ساتھ نمونے لینے اور جانچ سے متعلق ریکارڈ کا بھی معائنہ کریں گی۔
معائنے کے دوران سڑک پر تحفظ کے اقدامات، ٹریفک کے انتظام اور جہاں قابل اطلاق ہو، ماحولیاتی تحفظ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ جو بھی کام مقررہ معیارات پر پورا نہیں اترے گا، اس کی نشاندہی کی جائے گی اور متعلقہ معاہدے کی دفعات کے مطابق اصلاحی کارروائی کے لیے اس پر مزید پیش رفت کی جائے گی۔
خصوصی معائنے سے این ایچ اے آئی کو معیار سے متعلق عام مسائل، تعمیراتی طریقۂ کار اور ان شعبوں کی بھی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی جہاں ٹھیکیداروں، مشیروں اور منصوبے سے وابستہ دیگر فریقوں سے زیادہ جواب دہی درکار ہے۔
یہ پہل زیرتعمیر قومی شاہراہ سے متعلق منصوبوں کی معیار سے منسلک نگرانی کو مزید مضبوط بنانے اور بروقت اصلاحی کارروائی یقینی بنانے کے لیے این ایچ اے آئی کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد ملک بھر میں عالمی معیار کا قومی شاہراہ نیٹ ورک تیار کرنا ہے۔
******
(ش ح –م م – ص ج)
U.No:4373
(ریلیز آئی ڈی: 2317239)
وزیٹر کاؤنٹر : 7