سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالی معاونت سے تعلیمی عمدگی تک


کریم نگر، تلنگانہ کی میناکشی کا اعلیٰ تعلیم اور سماجی  طور پر تفویض  اختیارات  کی جانب سفر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 SEP 2026 3:46PM by PIB Delhi

مالی معاونت محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے، مالی مشکلات پر قابو پانے اور اپنے تعلیمی عزائم کی تکمیل کے لیے اعتماد پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ہدف بند  معاونت مستفیدین کے لیے ایسے مواقع بھی پیدا کر سکتی ہے، جن کے ذریعے وہ اپنی برادری کے دیگر افراد کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دے سکیں۔

36 سالہ میناکشی کا تعلق درج فہرست ذات (ایس سی) برادری سے ہے اور وہ پی ایچ ڈی کی رسرچ اسکالر ہیں۔ وہ ایک معروف یونیورسٹی میں تدریس، تحقیق اور سائنسی شعبے میں اپنا کیریئر بنانے کی خواہش رکھتی تھیں۔ تاہم، مالی عدم استحکام ان کی اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ تھا۔

ایسی برادری سے تعلق رکھنے کی وجہ سے جہاں اعلیٰ تعلیم تک رسائی اب بھی محدود ہے، میناکشی کو مالی وسائل، اعتماد اور مواقع تک رسائی سے متعلق مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مناسب معاونت کی کمی کے باعث ان کی برادری کے بہت سے افراد کے لیے اعتماد کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا مشکل تھا۔

2022-25 کے دوران درج فہرست ذات کے طلبہ کے لیے قومی فیلوشپ (این ایف ایس سی) اسکیم کے تحت میناکشی کو 11 لاکھ روپے کی مالی معاونت حاصل ہوئی۔ اس معاونت نے انہیں مالی مشکلات کے بوجھ کے بغیر اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے اور اسے مکمل کرنے کے قابل بنایا۔

آج میناکشی اس بات کی مثال ہیں کہ ہدف بند مالی معاونت کس طرح تعلیمی ترقی اور سماجی طور پر تفویض اختیارات کے مواقع پیدا کر سکتی ہے۔ ان کے سفر نے معاشی طور پر پسماندہ اور سماجی طور پر محروم برادریوں سے تعلق رکھنے والے دیگر طلبہ کو بھی زیادہ اعتماد کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی ہے۔

میناکشی کا تجربہ این ایف ایس سی اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی مالی معاونت کے اثرات کو ظاہر کرتا ہے، جس نے طلبہ کو مالی رکاوٹوں پر قابو پانے، اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے اور اپنی برادری کے دیگر افراد کی تعلیمی امنگوں کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنایا ہے۔

این ایف ایس سی اسکیم کے تحت حاصل ہونے والی معاونت کے ذریعے میناکشی نے مالی مشکلات کو تعلیمی ترقی کے ایک موقع میں تبدیل کیا اور دیگر طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور ایک زیادہ بااختیار مستقبل کی تعمیر کی جانب آگے بڑھنے کی ترغیب بن گئی ہیں۔

مالی معاونت اور اس کے فوائد کے بارے میں بات کرتے ہوئے میناکشی نے کہا، ’’این ایف ایس سی اسکیم نے مجھے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے لیے درکار مالی معاونت فراہم کی۔ آج میں نہ صرف اپنے خواب کو پورا کر رہی ہوں بلکہ اپنی برادری کے دیگر طلبہ کو بڑے خواب دیکھنے میں بھی مدد کر رہی ہوں۔‘‘

این ایف ایس سی اسکیم کے ذریعے فراہم کی گئی معاونت نے میناکشی کے اعتماد کو مضبوط بنانے اور اپنے تعلیمی اہداف کے حصول میں مدد کی۔ اپنے تعلیمی سفر کے دوران انہوں نے ایسے طلبہ کی تعلیم میں بھی اپنا تعاون دیا جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند تھے، لیکن مالی مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ ان کے تجربے نے محروم برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کو ایک قابلِ حصول راستے کے طور پر اختیار کرنے کی ترغیب دی۔

***

ش ح۔ ا ک۔ ر ب

U.NO.4365

 

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2317054) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी