ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ہنرمندی کی ترقی و صنعت کاری کی وزارت، خصوصی مہم 6 کی تیاریوں میں مصروف، خصوصی مہم 5.0 کے کامیاب نتائج کو آگے بڑھانے کا عزم
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 SEP 2026 12:51PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے خصوصی مہم 6 شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جو 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک چلائی جائے گی، جبکہ اس کی تیاری کا مرحلہ 15 سے 30 ستمبر 2026 تک جاری رہے گا۔ اس مہم کا مقصد سرکاری دفاتر میں صفائی کو ادارہ جاتی شکل دینا، زیر التوا معاملات کو نمٹانا، ریکارڈ کا مؤثر انتظام، ای-کچرے کا انتظام، دستیاب جگہ کا مؤثر استعمال اور کام کی جگہ کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
وزارت ہنرمندی ترقی و صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای) نے خصوصی مہم 5.0 میں فعال طور پر حصہ لیا اور اپنے دفاتر اور اداروں میں صفائی، ریکارڈ کے انتظام، جگہ کے بہتر استعمال اور زیر التوا معاملات کو نمٹانے پر خصوصی توجہ دی۔ مہم کے دوران 1836 سے زائد صفائی مہمات چلائی گئیں۔ وزارت نے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے موصول 3 معاملات، پارلیمنٹ کی 7 یقین دہانیوں، عوامی شکایات کے 307 معاملات اور عوامی شکایات سے متعلق 27 اپیلوں کو نمٹایا۔
ریکارڈ کے انتظام کے تحت 1250 فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 466 فائلوں کو غیر ضروری قرار دے کر تلف کیا گیا۔ اس کے علاوہ 658 ای-فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 266 ای-فائلیں بند کردی گئیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں فائلوں کو تلف کرنے اور ناقابل استعمال سامان کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے تقریباً 4000 مربع فٹ دفتری جگہ خالی ہوئی۔ بے کار سامان کو ٹھکانے لگانے سے تقریباً 7.58 لاکھ روپے کی آمدنی بھی حاصل ہوئی۔
ہنرمندی کی ترقی و صنعت کاری کی وزارت اور اس سے منسلک، خود مختار، ماتحت اور فیلڈ دفاتر کی اجتماعی کوششوں سے زیادہ صاف ستھرے اور مؤثر کام کی جگہیں بنانے، ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنانے اور دستیاب دفتری جگہ کے بہتر استعمال میں مدد ملی۔ اس مہم سے صاف ستھرا دفتری ماحول برقرار رکھنے اور کچرے کو ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگانے کی اہمیت کے بارے میں بیداری بھی اضافہ ہوا ہے۔
خصوصی مہم 6 کی تیاری کے سلسلے میں وزارت ہنرمندی ترقی و صنعت کاری نے تیاری کی سرگرمیاں شروع کردی ہیں اور اپنے منسلک، ماتحت اور خود مختار اداروں اور فیلڈ اداروں کے نوڈل افسران اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ تال میل قائم کیا ہے۔ نوڈل افسران کو مہم کے اہم ترجیحی شعبوں کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے، جن میں صفائی، زیر التوا معاملات کو نمٹانا، ریکارڈ کا مؤثر انتظام، قابل اطلاق ای-کچرا انتظام ضوابط 2022 کے مطابق ای-کچرے کا انتظام، جگہ کا مؤثر انتظام اور کام کی جگہ کے تجربے میں بہتری شامل ہیں۔
وزارت خصوصی مہم 5.0 کے دوران پیدا ہونے والی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے خصوصی مہم 6 کے مقاصد میں نمایاں تعاون دینے کے لیے پرعزم ہے۔ اس کے تحت پائیدار صفائی کے طریقوں کو فروغ دینے، زیر التوا معاملات کو مؤثر طریقے سے نمٹانے، ای-کچرے کا ذمہ دارانہ انتظام کرنے، ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنانے اور زیادہ صاف ستھری، مؤثر اور بہتر طور پر استعمال ہونے والی کام کی جگہیں تیار کرنے پر توجہ دی جائے گی۔
******
ش ح ۔ ش ب ۔ م ا
UR No-4286
(ریلیز آئی ڈی: 2316484)
وزیٹر کاؤنٹر : 16