مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر اے آئی نے جولائی 2026 کے دوران دہلی ایل ایس اے کے تحت جنوبی دہلی  اور قرب وجوار کے روٹ پر موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 SEP 2026 4:30PM by PIB Delhi

ٹی آر اے آئی(ٹرائی) نے جولائی 2026 کے دوران دہلی ایل ایس اے کے تحت جنوبی دہلی اورآس پاس کے علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا، جن میں دوارکا، اتم نگر، جنک پوری، مہپال پور، مالویہ نگر، ساکیت، لاجپت نگر، نرائنا، پٹیل نگر، کرول باغ، وندے ماترم مارگ، میوروہار اور نوئیڈا سیکٹر- 62 وغیرہ شامل ہیں۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے عام ٹیلی کام صارفین کی معلومات کے لیے جولائی 2026 کے دوران دہلی ایل ایس اے کے تحت جنوبی دہلی اور آس پاس کے روٹ پر کیے گئے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں (ٹی ایس پی) کی جانب سے فراہم کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات (وائس اور ڈیٹا دونوں) کے حقیقی وقت کے معیار کا جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔ آئی ڈی ٹی کے دوران ٹرائی کوریج، کال ڈراپ کی شرح (سی ڈی آر)، کال قائم ہونے کی کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ (ڈی ایل) اور اپ لوڈ (یو ایل) تھرو پٹ وغیرہ جیسے خدمات کے معیار (کیو او ایس) کے اہم پیمانوں پر ٹی ایس پی کی کارکردگی ریکارڈ کرتا ہے۔ اس کے بعد ان نتائج کو صارفین کو معلومات فراہم کرنے اور ٹی ایس پی کو اپنی خدمات بہتر بنانے کی ترغیب دینے کے لیے شائع کیا جاتا ہے۔

یہ آئی ڈی ٹی مختلف استعمال کے ماحول، مثلاً شہروں، ہاٹ اسپاٹس، عوامی نقل و حمل کے مراکز وغیرہ میں تمام ٹی ایس پی کے موبائل نیٹ ورک کی زمینی کارکردگی ریکارڈ کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ اس طرح کی ڈرائیو ٹیسٹنگ میں تمام ٹی ایس پی کے سم کارڈز کے ذریعے 2جی، 3جی،4جی اور5جی نیٹ ورک پر براہ راست ڈیٹا(لائیو) ڈیٹا اور وائس سیشن قائم کیے جاتے ہیں۔ متعدد جدید ٹیسٹ ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں اور جدید سافٹ ویئر نظام کے ذریعے ان سیشنز کی حقیقی وقت میں نگرانی اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔

ٹرائی نے اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے 06 جولائی 2026 سے 10 جولائی 2026 کے دوران دہلی ایل ایس اے میں سٹی ڈرائیو کے تحت 310.4 کلومیٹر، ہاٹ اسپاٹ مقامات-06، 5.5 کلومیٹر واک ٹیسٹ اور 01 مقام پر بین آپریٹر کالنگ ٹیسٹ کیے۔ یہ ٹیسٹ ٹرائی کے علاقائی دفتر، دہلی کی نگرانی میں کیے گئے۔ ڈرائیو ٹیسٹ رپورٹس میں پیش کیے گئے مشاہدات، ٹیسٹ کے دن اور وقت پر زیر ٹیسٹ علاقے یا روٹ میں ٹی ایس پی کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ڈرائیو ٹیسٹ کے روٹس: نقشے میں ڈرائیو ٹیسٹ کے روٹس کا مجموعی خاکہ پیش کیا گیا ہے، جس میں نقشے پر دی گئی علامات کے مطابق سٹی ڈرائیو، بین آپریٹر کال ٹیسٹ، ہاٹ اسپاٹس اور واک ٹیسٹ کی نشاندہی کی گئی ہے۔

شکل-1: ڈرائیو ٹیسٹ کے روٹس

اہم پیمانے جن کا جائزہ لیا گیا

  1. کوریج گیپ: ان نمونوں کا فیصد، جن میں متعلقہ ٹیکنالوجی (5جی/4جی/3جی/2جی)  کے لیے مقررہ کم از کم سگنل کی طاقت سے کم سگنل کی طاقت ریکارڈ کی گئی۔
  2. وائس خدمات: کال قائم ہونے کی کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، کال ڈراپ کی شرح (ڈی سی آر)، کال قائم ہونے میں لگنے والا وقت، کال سائلنس کی شرح، آواز کا معیار (ایم او ایس)۔
  3. کال سائلنس کے واقعات: کال کے دوران 3 سیکنڈ سے زیادہ مدت تک پیش آنے والے کال سائلنس کے واقعات کی تعداد۔
  4. ڈیٹا خدمات: ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار(ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ تھرو پٹ )، ڈیٹا کی ترسیل میں تاخیر(جٹر )، ڈیٹا پہنچنے کے وقت میں اتار چڑھاو، اور ڈیٹا کے ضائع (ڈراپ)ہونے کی شرح۔

جنوبی دہلی اور قریبی علاقوں کے روٹ پر اہم پیمانوں کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے:-

  1. کوریج گیپ - ڈرائیو ٹیسٹ روٹ پر وائس ٹیسٹنگ کے دوران آٹو سلیکشن موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی)   میں ریکارڈ کی گئی سگنل کی طاقت، کل جمع کیے گئے نمونوں میں کمزور سگنل کی طاقت رکھنے والے نمونوں کی تعداد کے طور پر ماپی گئی۔ یہ ایئرٹیل کے لیے 610/76581، ایم ٹی این ایل کے لیے 50483/72804، آر جے آئی ایل کے لیے 1050/75172 اور وی آئی ایل کے لیے 527/76883 رہی۔ کوریج گیپ کی تفصیلات ضمیمہ کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  2. کال ڈراپ - آٹو سلیکشن موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں کال ڈراپ، کامیابی کے ساتھ قائم کی گئی کالوں کی تعداد میں سے ڈراپ ہونے والی کالوں کی تعداد کے طور پر ماپا گیا۔ یہ ایئرٹیل کے لیے 3/684، ایم ٹی این ایل کے لیے 99/661، آر جے آئی ایل کے لیے 1/684 اور وی آئی ایل کے لیے 3/689 رہے۔ کال ڈراپ کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  3. کال سائلنس کے واقعات - آٹو سلیکشن موڈ(4جی؍5جی) میں کال سائلنس کے واقعات، قائم کی گئی کل کالوں میں سے 3 سیکنڈ سے زیادہ مدت تک ریکارڈ کیے گئے سائلنس کے واقعات کی مجموعی تعداد کے طور پر ماپے گئے۔ یہ ایئرٹیل کے لیے 11/657، آر جے آئی ایل کے لیے 14/651 اور وی آئی ایل کے لیے 12/661 رہے۔ کال سائلنس کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  4. ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ تھرو پٹ:
  1. ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار ایئرٹیل(5جی) کے لیے 176.82 ایم بی پی ایس، ایم ٹی این ایل(3جی) کے لیے 4.69 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل(5جی) کے لیے 257.03 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل(5جی)کے لیے 35.07 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ تھرو پٹ کی تفصیلات ضمیمہ کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  2. ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط اپ لوڈ رفتار ایئرٹیل(5جی)کے لیے 24.83 ایم بی پی ایس، ایم ٹی این ایل(3جی) کے لیے 1.15 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل(5جی) کے لیے 18.98 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل(5جی) کے لیے 20.70 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ تھرو پٹ کی تفصیلات ضمیمہ کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

کال ڈراپ اور کال سائلنس کے واقعات کے مقامات ضمیمہ کے نقشے پر سرخ نقطے پر کلک کرکے دیکھے جا سکتے ہیں۔

آئی ڈی ٹی کے دوران ڈرائیو ٹیسٹ کے روٹ اور احاطہ کیے گئے علاقے کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:-

  1. شہر - سٹی ڈرائیو کے دوران جنوبی دہلی اور قریبی علاقوں کے تحت دوارکا، اتم نگر، جنک پوری، مہپال پور، مالویہ نگر، ساکیت، لاجپت نگر، نرائنا، پٹیل نگر، کرول باغ، وندے ماترم مارگ، میور وہار اور نوئیڈا سیکٹر- 62 وغیرہ کے علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔
  2. ہاٹ اسپاٹ - مستقل طور پر موجود صارف کے تجربے کو ریکارڈ کرنے کے لیے ہاٹ اسپاٹ کے طور پر آئی آئی ٹی دہلی کی انتظامی عمارت، ایمس او پی ڈی علاقہ، بھیکاجی کاما پلیس میٹرو اسٹیشن، دہلی پبلک اسکول آر کے پورم، حوض خاص میٹرو اسٹیشن اور آئی ایس بی ٹی سرائے کالے خان کا احاطہ کیا گیا۔
  3. واک ٹیسٹ - 10 جولائی 2026 کو کیے گئے واک ٹیسٹ کے دوران دلی ہاٹ آئی این اے، سروجنی نگر مارکیٹ اور ڈبلیو ٹی سی نوجی نگر کا احاطہ کیا گیا، تاکہ پیدل چلنے والوں کی بھیڑ والے ماحول میں موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔

اس آئی ڈی ٹی رپورٹ کے نتائج مزید ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ ٹی ایس پی کو بھیج دیے گئے ہیں۔ آئی ڈی ٹی کی تفصیلی رپورٹس ٹرائی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ کسی وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے adv.ca@trai.gov.in پر ای میل کی جا سکتی ہے یا دہلی میں ٹی آر اے آئی(ٹرائی) کے علاقائی دفتر سے ٹیلی فون نمبر +91-11-20907772 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ضمیمہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

********

ش ح۔   م ع ن۔ م ش

U-NO-4273


(ریلیز آئی ڈی: 2316415) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil