وزیراعظم کا دفتر
ایشیائی کھیلوں میں جیولن تھرو کے مقابلے میں چاندی اور کانسے کے تمغے جیتنے پر یشویر سنگھ اور روہت یادو کو وزیرِ اعظم کی مبارک باد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 SEP 2026 9:12PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ذاتی بہترین کارکردگی کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتنے پر یشویر سنگھ اور کانسے کا تمغہ حاصل کرنے پر روہت یادو کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے ایشیائی کھیلوں میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں ہندوستان کے ان دونوں کھلاڑیوں کے تمغے جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ دونوں کھلاڑیوں اور ہندوستانی ایتھلیٹکس کے لیے ایک شاندار نتیجہ ہے۔ جناب مودی نے مستقبل کی کوششوں کے لیے انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔
وزیرِ اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا:
’’ایشیائی کھیلوں میں تمغہ جیتنے والوں میں ہندوستان کے نیزہ پھینکنے والے دو کھلاڑی!
ذاتی بہترین کارکردگی کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتنے پر یشویر سنگھ اور کانسے کا تمغہ حاصل کرنے پر روہت یادو کو مبارک باد۔
یہ دونوں کھلاڑیوں اور ہندوستانی ایتھلیٹکس کے لیے ایک شاندار نتیجہ ہے۔ مستقبل کی کوششوں کے لیے انہیں نیک خواہشات: وزیرِ اعظم @narendramodi‘‘
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-4264
(ریلیز آئی ڈی: 2316321)
وزیٹر کاؤنٹر : 7