وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی 1500 میٹر دوڑ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر وزیرِ اعظم کی جانب سے گُل ویر سنگھ کو مبارک باد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 SEP 2026 9:17PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی 1500 میٹر دوڑ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر گُل ویر سنگھ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے آج کہا کہ ان کی یہ کامیابی ذاتی بہترین کارکردگی ہونے کی وجہ سے مزید خاص بن گئی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان کو ان پر فخر ہے۔

وزیرِ اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا:

’’ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی 1500 میٹر دوڑ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر گُل ویر سنگھ کو مبارک باد! ان کی یہ کامیابی ذاتی بہترین کارکردگی ہونے کی وجہ سے مزید خاص بن گئی ہے۔ ہندوستان کو ان پر فخر ہے: وزیرِ اعظم @narendramodi‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4266


(ریلیز آئی ڈی: 2316320) وزیٹر کاؤنٹر : 7