سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالی مشکلات سے تعلیمی حصولیابی تک کا سفر

تلنگانہ کی  خاتون محترمہ یٹلا سراونتی کا این ایف ایس سی کے ذریعے کامیابی کی جانب سفر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 SEP 2026 5:23PM by PIB Delhi

بروقت ادارہ جاتی معاونت طلبہ کو ان رکاوٹوں پر قابو پانے، اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے اور اعلیٰ تعلیم و تحقیق میں اپنا کردار ادا کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔ بصورت دیگر، مالی مشکلات اور تعلیمی وسائل تک محدود رسائی مستحق طلبہ کو اعلیٰ تعلیم اور اعلیٰ سطحی تحقیق کے حصول سے روک سکتی ہے۔

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کی 37 سالہ رہائشی محترمہ یٹلا سراونتی نے نیشنل فیلوشپ فار شیڈیولڈ کاسٹ (این ایف ایس سی) اسکیم کے تحت مالی معاونت حاصل کرکے نباتیات میں اپنی تحقیق کامیابی سے مکمل کی۔ انہیں 2017 میں فیلوشپ کی مالی معاونت ملنا شروع ہوئی اور انہوں نے فیلوشپ، مکان کرایہ بھتہ اور تحقیقی اخراجات کے لیے امداد کی شکل میں مجموعی طور پر 21 لاکھ روپے کی معاونت حاصل کی۔

مالی معاونت حاصل ہونے سے قبل محترمہ سراونتی کو اعلی تعلیم اور ڈاکٹریٹ کی تحقیق جاری رکھنے میں شدید مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ ان کے خاندان کی مالی حالت کے باعث کتابوں، تحقیقی مواد، آلات اور ہاسٹل میں رہائش سے متعلق اخراجات پورے کرنا مشکل تھا۔ ان مالی رکاوٹوں کی وجہ سے وہ اپنی تعلیم اور تحقیق پر پوری توجہ مرکوز نہیں کر پا رہی تھیں۔

انہیں معیاری تعلیمی وسائل، انٹرنیٹ کی سہولیات اور مناسب تعلیمی رہنمائی تک بھی محدود رسائی حاصل تھی۔ ایک دور دراز علاقے سے تعلق رکھنے اور سماجی و معاشی مشکلات کا سامنا کرنے کے باعث ڈاکٹریٹ کی سطح کی تعلیم حاصل کرنا ان کے لیے خاصا مشکل تھا۔ مالی معاونت کے بغیر انہیں قرض لینے یا روزگار حاصل کرنے کے لیے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑ سکتا تھا۔

این ایف ایس سی اسکیم نے محترمہ سراونتی کو مالی استحکام فراہم کیا اور انہیں اپنی ڈاکٹریٹ کی تحقیق کے لیے زیادہ وقت اور توجہ صرف کرنے کے قابل بنایا۔ ماہانہ فیلوشپ سے ان کی تعلیم اور رہائش سے متعلق اخراجات کا مالی بوجھ کم ہوا، جبکہ ہنگامی اخراجات کے لیے فراہم کی گئی معاونت سے وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے لیے ضروری کتابیں، تحقیقی مواد اور سافٹ ویئر خرید سکیں۔

فیلوشپ کی بدولت وہ قومی سطح کے سیمیناروں اور ورکشاپس میں بھی شرکت کر سکیں۔ ان مواقع نے انہیں اپنی تحقیقی نتائج پیش کرنے، ماہرین سے تبادلہ خیال کرنے، تعلیمی رہنمائی حاصل کرنے اور پیشہ ورانہ روابط قائم کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اس طرح کے تجربات سے ان کے تعلیمی سفر کو تقویت ملی اور تحقیقی برادری تک ان کی رسائی وسیع ہوئی۔

این ایف ایس سی اسکیم کی معاونت سے محترمہ سراونتی اپنے تحقیقی کام کو زیادہ اعتماد کے ساتھ جاری رکھنے اور اپنی تعلیمی سرگرمیاں مکمل کرنے میں کامیاب رہیں۔ فیلوشپ نے ان کے تحقیقی پروفائل کو مضبوط بنایا اور پیشہ ورانہ تبادلہ خیال اور روابط قائم کرنے کے مواقع فراہم کیے۔ ذاتی سطح پر، ان کے خاندان پر مالی دباؤ کم ہونے سے ان میں اعتماد اور خود انحصاری کا احساس مزید مضبوط ہوا۔

آج محترمہ سراونتی اعلی تعلیم یا پالیسی تحقیق کے شعبے میں اپنا کیریئر بنانے کی خواہش رکھتی ہیں اور اپنے تعلیمی تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے کم نمائندگی رکھنے والے طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی رہنمائی کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا سفر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بروقت مالی معاونت کس طرح اسکالرز کو معاشی اور سماجی رکاوٹوں پر قابو پانے، اعلی سطح کی تحقیق جاری رکھنے اور اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مدد دے سکتی ہے۔

 

*****

 

 

 

ش ح۔ ض ر ۔ش ت

U.No.4236


(ریلیز آئی ڈی: 2316132) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu