وزارت دفاع
پارادیپ کے قریب سمندری ہنگامی صورتحال پر بھارتی ساحلی محافظ دستے کی فوری کارروائی
بیلیز کے پرچم والے ٹینکر ایم ٹی سی گل 9 کو مستحکم کر لیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 SEP 2026 5:00PM by PIB Delhi
بھارتی ساحلی محافظ دستے (آئی سی جی) نے اڈیشہ کے پارادیپ سے تقریباً 37 بحری میل جنوب مشرق کی جانب پیش آنے والی ہنگامی صورتحال کے بعد بیلیز کے پرچم والے کیمیائی مادے والے ٹینکر ایم ٹی سی گل 9 میں پیدا ہونے والے بڑے سمندری حادثے کو کامیابی کے ساتھ ٹال دیا۔
23 ارکان عملے پر مشتمل یہ جہاز 9 ہزار میٹرک ٹن پام آئل لے کر جا رہا تھا۔ مرکزی انجن میں خرابی اور بیلسٹ ٹینک میں تیزی سے پانی بھرنے کے بعد جہاز خطرناک حد تک ایک جانب جھک گیا، جس کے نتیجے میں اس نے 27 ستمبر 2026 کو تقریباً صبح 7:30 بجے فوری مدد کے لیے ہنگامی پیغام بھیجا۔
آئی سی جی ایس وشوست کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔ بھارتی ساحلی محافظ دستے کی نقصان پر قابو پانے والی خصوصی ٹیم نے تکنیکی خرابی کےشکاراس جہاز پر سوار ہو کر ہنگامی اقدامات شروع کیے۔ ٹیم نے زیر آب پانی نکالنے والے پمپ نصب کیے، رساؤ پر قابو پایا، سمندری پانی کی دو متاثرہ پائپ لائنوں کو بند کیا اور تیسری ٹوٹی ہوئی پائپ لائن سے ہونے والے رساؤ کو بھی قابو میں کیا، جس سے جہاز کے الٹنے کا خطرہ ٹل گیا۔
کارروائی کو مزیدمستحکم بنانے کے لیے بھارتی ساحلی محافظ دستے نے ایک آلودگی پر قابو پانے والے جہاز (پی سی وی) اور ایک اضافی آف شور گشتی جہاز (او پی وی) کو بھی موقع پر روانہ کیا۔ اسی دوران بھوونیشور سے آئی سی جی ڈورنیئر طیارے نے پرواز بھر کر فضائی نگرانی شروع کی۔ 27 ستمبر 2026 کو جہاز کے قریب ابتدائی طور پر پام آئل کی معمولی تہہ نظر آئی تھی، تاہم 28 ستمبر 2026 کو بعد کی فضائی نگرانی کے دوران اس کے مکمل طور پر ختم ہونے کی تصدیق ہوئی۔ سمندری ماحول کے تحفظ کے لیے آلودگی سے نمٹنے کے سخت ضابطوں کے تحت کارروائی بدستور جاری ہے۔
_20260928170137_4f0d68.jpeg)
مستحکم کیے جانے کے بعد پارادیپ پورٹ اتھارٹی کی ٹگ کشتی ڈولفن نے ایم ٹی سی گل 9 کو کھینچ کر پارادیپ کے قریب لنگرانداز ہونے کے علاقے کی جانب لے جانا شروع کیا۔ آئی سی جی ایس وشوست سمیت تعینات دیگر خصوصی وسائل بھی موقع پر موجود ہیں، جہاں مسلسل نگرانی کے ساتھ ضروری عملی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
******
ش ح ۔ ش ب ۔ م ا
UR No-4229
(ریلیز آئی ڈی: 2316092)
وزیٹر کاؤنٹر : 23