بھاری صنعتوں کی وزارت
پی ایم ای-ڈرائیو کے تحت جی اے آر سی کی آٹوموٹیو ٹیسٹنگ میں پیش رفت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 SEP 2026 1:06PM by PIB Delhi
نیشنل آٹوموٹیو بورڈ، بھاری صنعتوں کی وزارت کے تحت کام کرنے والا گلوبل آٹوموٹیو ریسرچ سینٹر (جی اے آر سی) اورگڈم، چنئی، سینٹرل موٹر وہیکل رولز کے ضابطہ 126 کے تحت ایک مجاز ٹیسٹنگ ایجنسی ہے۔ جی اے آر سی پاور ٹرین، اخراج، ای ایم سی، تھکن، الیکٹرک گاڑیوں اور حفاظتی ٹیسٹنگ سے متعلق سہولیات کے ذریعے گاڑیوں اور پرزوں کی ٹیسٹنگ، تحقیق و ترقی، ہومولوگیشن اور سرٹیفیکیشن کی خدمات فراہم کرتا ہے۔
حکومت ہند کی پی ایم الیکٹرک ڈرائیو ریوولوشن ان انوویٹو وہیکل انہانسمنٹ (پی ایم ای-ڈرائیو) اسکیم کے تحت جی اے آر سی ابھرتی ہوئی الیکٹرک اور جدید گاڑیوں کی ٹیکنالوجیز کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی غرض سے ٹیسٹنگ کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنا رہا ہے۔ پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے لیے 10900 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس میں ٹیسٹنگ ایجنسیوں کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے 780 کروڑ روپے شامل ہیں۔ یہ اسکیم 31 مارچ 2028 تک نافذ رہے گی۔
جی اے آر سی کی پیش رفت
جی اے آر سی کو 221.13 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور اس نے تقریباً تمام مجوزہ آلات کے لیے خریداری کے آرڈر جاری کر دیے ہیں۔ قائم یا جدید بنائی جانے والی اہم سہولیات میں شامل ہیں:
- اے آئی ایس-156 کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں اور ای وی بیٹریوں کی ٹیسٹنگ
- اے آئی ایس-004 پارٹ 3 ریوژن 1 کے تحت ای وی ای ایم آئی/ای ایم سی ٹیسٹنگ
- بھاری کمرشل گاڑیوں کی ٹیسٹنگ کی سہولت
- پاور ٹرین لیبارٹری کو جدید بنانا
- جدید پیسیو سیفٹی ٹیسٹنگ، جس میں ڈمی اور ڈمی کیلیبریشن کے آلات شامل ہیں
- ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹمز (اے ڈی اے ایس) کی ٹیسٹنگ، جس میں آلات اور سافٹ ٹارگٹس شامل ہیں
- آٹوموٹیو پرزوں کی ٹیسٹنگ
خریدے گئے آلات کی تنصیب کا کام شروع ہو چکا ہے۔ اہم اضافوں میں ہائی اسپیڈ، ہائی ریزولوشن امیجنگ سسٹم شامل ہے، جس میں یو ایچ ڈی-4 کے کیمرے 750 فریم فی سیکنڈ تک اور فل ایچ ڈی ریکارڈنگ 3000 فریم فی سیکنڈ تک کی رفتار سے ریکارڈنگ کر سکتے ہیں۔ یہ نظام گاڑی کے اگلے، پہلو اور پچھلے حصے سے ہونے والے تصادم کی ٹیسٹنگ میں مدد دے گا۔ اس کے ذریعے گاڑی کے ڈھانچے میں تبدیلی، سوار افراد کی حرکت اور ایئر بیگ کھلنے جیسے اہم واقعات کو ریکارڈ کیا جائے گا، جس سے حفاظتی نظام کا تفصیلی تجزیہ اور ہومولوگیشن ممکن ہو سکے گی۔

جی اے آر سی میں پیسیو سیفٹی کریش ٹیسٹ کی سہولت

حادثاتی ٹیسٹنگ کے لیے ہائی اسپیڈ کیمرہ
بھارت کے اگلی نسل کے آٹوموٹیو ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا
پی ایم ای-ڈرائیو کے تعاون سے جی اے آر سی میں قائم کیا گیا بنیادی ڈھانچہ الیکٹرک گاڑیوں، بیٹریوں، جدید حفاظتی نظام، اے ڈی اے ایس، بھاری کمرشل گاڑیوں اور ابھرتی ہوئی آٹوموٹیو ٹیکنالوجیز کے لیے بھارت کی مقامی ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
ان سرمایہ کاری کے ذریعے جی اے آر سی قومی سطح کے آٹوموٹیو ٹیسٹنگ اور تحقیقاتی مرکز کے طور پر اپنے کردار کو مزید مستحکم کر رہا ہے اور ایک محفوظ، تکنیکی طور پر جدید اور عالمی سطح پر مسابقتی بھارتی آٹوموٹیو صنعت کی ترقی میں اپنا رول ادا کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش ت۔ن م۔
U- 4212
(ریلیز آئی ڈی: 2315924)
وزیٹر کاؤنٹر : 7