نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نشہ سے پاک نوجوان،وکست بھارت ابھیان کے تحت 400 سے زائد مقامات پر میرا سواستھ میر ا گرو’ سرگرمیوں کا انعقاد
صحت، تندرستی اور نشہ چھڑانے کے بارے میں بیداری کی سرگرمیوں میں 2.5 لاکھ سے زائد نوجوانوں اور شہریوں کی شرکت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 SEP 2026 9:08PM by PIB Delhi
‘نشہ سے پاک نوجوان، وکست بھارت ابھیان’ کے تحت‘میرا سواستھ میرا گرو’ سرگرمیوں کا انعقاد ملک بھر میں 400 سے زائد مقامات پر کیا گیا۔ یہ سرگرمیاں مائی بھارت اور اس کی شراکت دار تنظیموں کی جانب سے منعقد کی گئیں، جن میں 2.5 لاکھ سے زائد نوجوانوں اور شہریوں نے شرکت کی۔

ملک گیر اس مہم کا مقصد نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نشہ آور اشیا کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے شرکا کو صحت اور تندرستی سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے اور صحت مند اور مثبت طرز زندگی اپنانے کی اہمیت کو سمجھنے کا موقع ملا۔
مہم کے تحت مختلف مقامات پر صحت کی جانچ کے کیمپ، صحت کے ماہرین کے سیشن اور مراقبے کے سیشن منعقد کیے گئے۔ صحت سے متعلق سرگرمیوں نے نوجوانوں کو اپنی جسمانی صحت پر زیادہ توجہ دینے کی ترغیب دی، جبکہ ماہرین کی جانب سے منعقد سیشن میں صحت کے ماہرین سے بات چیت کرنے اور احتیاطی صحت کی دیکھ بھال اور باخبر فیصلوں کی اہمیت کو سمجھنے کا موقع ملا۔

مراقبے اور تندرستی سے متعلق سیشن نے صحت سے متعلق سرگرمیوں کو مزید تقویت دی۔ ان کے ذریعے شرکا کو ذہنی صحت پر توجہ دینے اور روزمرہ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مثبت رویہ اپنانے کی ترغیب دی گئی۔
کئی پروگراموں میں ’نشہ سے پاک نوجوان عہد‘ بھی شامل تھا، جس کے ذریعے شرکا نے صحت مند اور نشے سے پاک طرز زندگی برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس عہد کے ذریعے نشہ سے پاک معاشرے کی وسیع تر مہم میں نوجوانوں کی اجتماعی شرکت کا اظہار ہوا۔

‘نشہ سے پاک نوجوان، وکست بھارت ابھیان’ کا مقصد بیداری، روک تھام، صحت مند طرز زندگی اور مثبت معاشرتی شرکت کے ذریعے نوجوانوں کو مسلسل اس مہم سے جوڑنا ہے۔ ‘میرا سواستھ میرا گرو’ سرگرمیاں صحت اور فلاح و بہبود کو ’نشہ سے پاک نوجوان‘ تحریک کا اہم حصہ بنانے پر مہم کی توجہ کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
نوجوانوں، شہریوں اور شراکت دار تنظیموں کی فعال شرکت کے ذریعے یہ مہم اس پیغام کو مزید مضبوط کر رہی ہے کہ جسمانی صحت، ذہنی تندرستی اور باخبر فیصلے ایک صحت مند اور نشہ سے پاک معاشرے کی تعمیر کی اہم بنیاد ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش ت۔ن م۔
U- 4211
(ریلیز آئی ڈی: 2315915)
وزیٹر کاؤنٹر : 4