نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدرِ جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن 27 ستمبر کو کیرالم کا دورہ کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 SEP 2026 5:49PM by PIB Delhi
نائب صدرِ جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن 27 ستمبر 2026 کو کیرالم کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
دورے کے دوران نائب صدر کولم میں ماتا امرتانندمئی مٹھ میں منعقد ہونے والی ’وشوا سیوا دِنم‘ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ یہ تقریب ماتا امرتانندمئی کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے۔ اس پروگرام میں سالانہ تقریبات کے ساتھ ساتھ کئی انسانی فلاحی اقدامات کا آغاز بھی کیا جائے گا۔
نائب صدر ترووننت پورم میں واقع سری اُتھرادوم تھرونال(یو ایس ٹی) اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کی گریجویشن ڈے تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور اس موقع پر مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
****************
(ش ح –اع خ ۔ ر ا)
U. No: 4157
(ریلیز آئی ڈی: 2315328)
وزیٹر کاؤنٹر : 13