وزارت خزانہ
مالی سال 27-2026 کی دوسری ششماہی کے لیے حکومت کا قرض لینے کا منصوبہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 SEP 2026 6:34PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) سے مشاورت کے بعد مالی سال 27-2026 کی دوسری ششماہی (ایچ 2) میں 7,86,000 کروڑ روپے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں 15,000 کروڑ روپے کے ساورن گرین بانڈز (ایس جی آر بیز) کا اجرا بھی شامل ہے۔
مالی سال 27-2026 میں حکومت ہند کو مدت والی سکیورٹیز کے ذریعے مجموعی طور پر 15,99,506 کروڑ روپے کی مارکیٹ سے قرض لینے کی توقع ہے، جبکہ بجٹ تخمینے میں یہ رقم 17,20,000 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری ششماہی میں 7,86,000 کروڑ روپے کی مجموعی مارکیٹ قرض حصول 23 ہفتہ وار نیلامیوں کے ذریعے مکمل کی جائے گا۔ یہ قرض 3، 5، 7، 10، 15، 30، 40 اور 50 سال کی مدت والی سکیورٹیز کے ذریعے لیا جائے گا۔ مختلف مدت کی سکیورٹیز میں قرض کے حصول کا حصہ، جس میں ایس جی آر بیز بھی شامل ہیں، بالترتیب 3 سال (6.9 فیصد)، 5 سال (12.1 فیصد)، 7 سال (9.1 فیصد)، 10 سال (26.3 فیصد)، 15 سال (17.6 فیصد)، 30 سال (9.2 فیصد)، 40 سال (8.9 فیصد) اور 50 سال (9.9 فیصد) ہوگا۔
حکومت سکیورٹیز کی میچورٹی کے نظام کو متوازن رکھنے کے لیے ان کی سوئچنگ اور بائی بیک کا عمل جاری رکھے گی۔ حکومت ہر نیلامی میں اعلان کردہ سکیورٹیز کے مقابلے میں 2,000 کروڑ روپے تک کی اضافی سبسکرپشن برقرار رکھنے کے لیے گرین شو آپشن استعمال کرنے کا حق بھی محفوظ رکھے گی۔
مالی سال 27-2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران حکومت 13 نیلامی ہفتوں میں ٹریزری بلز (ٹی بلز) کے اجرا کے ذریعے ہر ہفتے 23,000 کروڑ روپے قرض لینے کی توقع رکھتی ہے۔ اس میں 91 روزہ ٹی بلز کے لیے 8,000 کروڑ روپے، 182 روزہ ٹی بلز کے لیے 8,000 کروڑ روپے اور 364 روزہ ٹی بلز کے لیے 7,000 کروڑ روپے شامل ہیں۔
حکومت کے کھاتوں میں عارضی طور پر پیدا ہونے والی کسی بھی مالی عدم مطابقت سے نمٹنے کے لیے آر بی آئی نے مالی سال 2026-27 کی دوسری ششماہی کے لیے وے اینڈ مینز ایڈوانسز (ڈبلیو ایم اے) کی حد 50,000 کروڑ روپے مقرر کی ہے۔
مزید تفصیلات وزارت خزانہ اور آر بی آئی کی ویب سائٹس پر دستیاب تفصیلی پریس ریلیز میں دیکھی جاسکتی ہیں۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U : 4122)
(ریلیز آئی ڈی: 2315148)
وزیٹر کاؤنٹر : 5