کامرس اور صنعت کی وزارتہ
حکومت نے آندھرا پردیش میں ایف سی وی تمباکو کی کاشت کرنے والے کسانوں کے لیے 50000 روپے فی بھٹی کے حساب سے یکمشت سود سے مبرا قرض کی منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 SEP 2026 6:12PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند نے 'بلاسود کام کاجی پونجی امداد کی اسکیم' کے تحت آندھرا پردیش میں ایف سی وی تمباکو اگانے والے کاشتکاروں کے لیے فی تمباکو بھٹی 50,000 روپے کے یکمشت، بلاسود قرض کی منظوری دے دی ہے، جس سے عالمی منڈی کے بدلتے ہوئے حالات کے درمیان کاشتکاروں کو بروقت مالی مدد فراہم ہوگی۔
آندھرا پردیش میں 2025-26 کے فصل کے سیزن کے لیے نیلامی کا آغاز 25 مارچ 2026 کو ہوا، جس میں اب تک تقریباً 100 ملین کلوگرام فلو-کیورڈ ورجینیا (ایف سی وی) تمباکو نیلام کیا جا چکا ہے۔ ایف سی وی تمباکو بنیادی طور پر آندھرا پردیش اور کرناٹک میں اگایا جاتا ہے۔
تمباکو کی عالمی منڈی میں طلب کے بدلتے ہوئے رجحانات، جغرافیائی سیاسی تغیرات اور بین الاقوامی تجارت کے ابھرتے ہوئے حالات دیکھے گئے ہیں، جنہوں نے خریداری اور مارکیٹنگ کی صورتحال کو متاثر کیا ہے۔ حکومت خریداری کو آسان بنانے، مارکیٹ میں شراکت داری بڑھانے اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے مربوط اقدامات بھی کر رہی ہے۔ فصل کی بلارکاوٹ مارکیٹنگ کی سہولت فراہم کرنے اور ایف سی وی تمباکو کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے برآمد کنندگان، خریداروں، کاشتکاروں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھا جا رہا ہے۔
تجویز کردہ یکمشت امدادی اقدام کے حصے کے طور پر، ایف سی وی تمباکو اگانے والے کسانوں کے لیے فی تمباکو بھٹی 50,000 روپے کی بلاسود ورکنگ کیپیٹل امداد کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ تجویز تقریباً 44,000 کاشتکاروں کا احاطہ کرتی ہے جس کے تحت لگ بھگ 220 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ یہ امداد براہِ راست فائدہ منتقلی کے ذریعے براہِ راست کسانوں کو فراہم کرنے کی تجویز ہے۔
اس تجویز کردہ امداد کا مقصد کاشتکاروں کو فوری نقد رقم فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی گھریلو ضروریات پوری کر سکیں، ادارہ جاتی قرضے واپس کر سکیں، آنے والے فصل کے سیزن کے لیے زرعی لوازمات خرید سکیں اور نجی سطح پر مہنگے سود پر ادھار لینے پر ان کا انحصار کم ہو سکے۔ یہ اقدام کاشتکاروں کو بروقت مالی مدد فراہم کر کے اور ان کی روزمرہ کے کاروباری اخراجات کی ضروریات کو پورا کر کے، ایف سی وی تمباکو اگانے والے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4124
(ریلیز آئی ڈی: 2315135)
وزیٹر کاؤنٹر : 6