وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

’سوچھتا ہی سیوا 2026‘ کے تحت اے کیو سی ایس کیمپس میں ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 SEP 2026 7:48PM by PIB Delhi

 ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری محکمے کی وزارت (محکمہ مویشی پروری و ڈیری – ڈی اے ایچ ڈی ) نے، محکمے کے معزز وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کی قیادت میں، 25 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں واقع ’اینیمل کوارنٹین اینڈ سرٹیفکیشن سروسز‘ (اے کیو سی ایس) کیمپس میں ’سوچھتا ہی سیوا 2026‘ کے تحت ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کا انعقاد کیا۔

مہم کے دوران، معزز وزیر مملکت نے کہا کہ ہمارے قابلِ احترام وزیر اعظم شری نریندر مودی کی جانب سے شروع کی گئی ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم، فطرت کی پرورش اور ہماری ماؤں کی شفقت کے درمیان ایک تعلق قائم کرتی ہے۔ جب ہم اپنی ماں کے نام پر کوئی پودا لگاتے ہیں، تو ہم محض ایک پودا نہیں لگاتے بلکہ مستقبل کے لیے زندگی کی بنیاد رکھتے ہیں۔ معزز وزیر مملکت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان پودوں کی دیکھ بھال بالکل اپنے بچے کی طرح کی جانی چاہیے، تاکہ مستقبل میں وہی درخت ہماری دیکھ بھال ایک ماں کی طرح کر سکے۔

معزز وزیر مملکت کی قیادت میں اے کیو سی ایس کیمپس میں صفائی مہم بھی چلائی گئی، جس کا مقصد صفائی ستھرائی کو اپنے طرزِ زندگی کا حصہ بنانا تھا۔

اس سال ’سوچھتا ہی سیوا‘2026 کا موضوع (تھیم) ہے: ’’صفائی میں شرکت؛ صاف ہندوستان، ترقی یافتہ ہندوستان‘‘۔ ہمارا مقصد واضح ہےعوامی شرکت کے بغیر ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا نہیں کیا جا سکتا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260925194923_f4de5e.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260925194929_a7bba7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image003_20260925194935_826f81.jpg

ش ح ۔ ال ۔ ع ر

UR-4135


(ریلیز آئی ڈی: 2315134) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English