وزارت آیوش
آیوش کی وزارت نے خصوصی مہم 6.0 کے تحت 3,100 سے زائد عوامی شکایات کا ازالہ کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 SEP 2026 4:40PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت نے نومبر 2025 سے اگست 2026 تک چلائی گئی خصوصی مہم 6.0 کے کامیاب نفاذ کے ذریعے شہریوں پر مرکوزحکمرانی، موثر انتظامیہ اور بروقت شکایات کے ازالے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد زیر التوا معاملوں کےحل میں تیزی لانا اور وزارت اور اس کی تنظیموں میں ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتربنانا تھا۔
مہم کے دوران وزارت نے 3,134 عوامی شکایات میں سے 3,100 کا ازالہ کیا، جس سے تقریباً 99 فیصد شکایات کے حل کی شرح حاصل ہوئی۔ اس کے علاوہ 461 عوامی شکایات سے متعلق اپیلوں میں سے 454 کا بھی ازالہ کیا گیا، جس سے شہریوں کی شکایات کو بروقت اور موثر انداز میں دور کرنے پر وزارت کی توجہ مزید مضبوط ہوئی۔
وزارت نے مختلف سرکاری حوالوں کے نمٹارے میں بھی نمایاں پیش رفت کی۔ مہم کے دوران ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے موصولہ 70 حوالوں، 18 پارلیمانی یقین دہانیوں، وزیر اعظم کے دفتر(پی ایم او) کے 14 حوالوں اور ریاستی حکومتوں کے 3 حوالوں کو نپٹایا۔
خصوصی مہم 6.0 کے تحت کی گئی مرکوز کوششیں جوابدہ حکمرانی، ادارہ جاتی جوابدہی اور موثر عوامی خدمات کی فراہمی پر وزارت کی مسلسل توجہ کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس مہم نے داخلی طریقہ کار کو مزید مضبوط بنانے اور زیر التوا معاملات کو زیادہ فوری طور پر نمٹانے کا بھی موقع فراہم کیا ہے۔
وزارت اور اس سے وابستہ تنظیموں میں مسلسل نگرانی اور مربوط کوششوں کے ذریعے خصوصی مہم 6.0 نے شکایات اور حوالوں کے بروقت حل کے طریقہ کار کو مزید مضبوط کیا ہے۔ یہ اقدام شفاف، جوابدہ اور شہری مرکز انتظامیہ کے لیے وزارت آیوش کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

*****
ش ح ۔م ع۔ خ م
U. No.4099
(ریلیز آئی ڈی: 2315002)
وزیٹر کاؤنٹر : 6