سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی نے مکمل طور پر دوبارہ قابل استعمال اگنی بان لانچ وہیکل تیار کرنے کے لیے اگنی کل کاسموس کے ساتھ 200 کروڑ روپے کی آر ڈی آئی معاونتی معاہدہ کیا
اس منصوبے کا مقصد اگلی نسل کی دوبارہ قابل استعمال لانچ صلاحیت کوحاصل کرنا ہے، جس کے تحت ٹیکنالوجی کو ٹی آر ایل-4 اور اس سے اوپر کی سطح سے ٹی آر ایل-8 تک لے جایا جائے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 SEP 2026 3:09PM by PIB Delhi
ہندوستان میں نئی نسل کے مقامی طور پر تیار کردہ اور دوبارہ قابل استعمال اسپیس ٹرانسپورٹیشن سسٹم (خلائی نقل وحمل)کی تیاری کی سمت میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ حکومت ہند کے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی(ڈی ایس ٹی) کے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) نے چنئی، تمل ناڈو کی کمپنی ایم؍ ایس اگنی کل کاسموس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے تحت کمپنی کو ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ انوویشن(آر ڈی آئی) فنڈ سے 200 کروڑ روپے کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
اس منصوبے کا مقصد دوبارہ قابل استعمال لانچ وہیکل یعنی اگنی بان آر ایل وی تیار کرنا ہے، جس کے تحت ٹیکنالوجی کوٹی آر ایل-4 اور اس سے اوپر کی سطح سےٹی آر ایل-8 تک لے جانے کا ہدف ہے۔ یہ مالی معاونت اختیاری طور پر قابل تبدیل ڈیبنچرز (او سی ڈی) کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ اس منصوبے کا مقصد لانچ وہیکل کے صرف پہلے مرحلے کو دوبارہ حاصل کرنے کے روایتی طریقہ کار سے آگے بڑھتے ہوئے پورے نظام کو قابل دوبارہ استعمال بنانا ہے۔ مجوزہ نظام اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ بار بار اور زیادہ تعدد کے ساتھ لانچ ممکن ہو سکیں، جبکہ لانچ اور تیاری کی لاگت کم ہو اور خلائی ملبے کی پیداوار کو محدود کیا جا سکے۔
اس پروجیکٹ کے مرکز میں دوبارہ قابل استعمال لانچ نظام کا ایک ایسا ڈھانچہ ہے ،جس میں ہلکا پھلکا بالائی مرحلہ، مدار میں درست طریقے سے پہنچانے کی صلاحیت اور نیم کرائیوجینک مائع پروپلشن نظام شامل ہے، جسے تھرسٹ میں وسیع پیمانے پر کمی بیشی اور دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی صلاحیت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس طریقہ کار کا مقصد مشن کے آپریشنز میں زیادہ لچک فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لانچ نظام کو بار بار استعمال کرنے کے امکانات کو بہتر بنانا ہے۔
اگنی کل اپنے ترقیاتی اور آزمائشی پروگراموں کے ذریعے ٹیکنالوجی کے کئی عناصر کا پہلے ہی مظاہرہ کر چکی ہے۔ کمپنی کے سابقہ کاموں میں اگنی بان کی تیاری شامل ہے، جو اس کا مقامی طور پر تیار کردہ مداری درجے کا لانچ وہیکل ہے اور اگنی لیٹ انجن کی تیاری بھی شامل ہے، جو ایک ہی ٹکڑے میں تھری ڈی پرنٹ کیا گیا راکٹ انجن ہے اور کمپنی نے اسے اپنے ادارے میں ڈیولپ اور تیارکی ہے۔ ٹی ڈی بی اس سے قبل چھوٹے سیٹلائٹ مشنز کے لیے ماڈیولر اور قابل تشکیل لانچ وہیکل کی تیاری اور تجارت کاری میں اگنی کل کی معاونت کر چکا ہے۔
آر ڈی آئی کے تحت امداد حاصل کرنے والا نیا پروگرام اس ٹیکنالوجی کے سفر کو ایک قدم آگے لے جاتا ہے — لانچ وہیکل تیار کرنے سے لے کر ایسے نظام کی تیاری تک، جس کی بنیاد قابل دوبارہ استعمال، بار بار استعمال اور آپریشنل کارکردگی پر ہو۔ مجوزہ اگنی بان آر ایل وی میں دوبارہ قابل استعمال بالائی مرحلے کا ڈھانچہ اور نزولی پروپلشن نظام شامل ہے، جبکہ اس منصوبے میں ایسی ٹیکنالوجیز کو تیار کرنے کا تصور پیش کیا گیا ہے جو کنٹرول شدہ زمین پر واپسی اور بحالی میں معاون ہوں گی۔ کمپنی کے ترقیاتی پروگرام میں ایسے پروپلشن نظام بھی شامل ہیں جو دوبارہ اسٹارٹ اور تھرسٹ میں وسیع پیمانے پر کمی وبیشی کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو زمین پر واپسی اور لینڈنگ کے آپریشنز کے لیے اہم صلاحیتیں ہیں۔
اس منصوبے سے قابل دوبارہ استعمال لانچ نظام کے لیے درکار ٹیکنالوجیز کی تیاری اور توثیق میں مدد ملنے کی توقع ہے، جن میں پروپلشن، پرواز کے ابتدائی مرحلے کے نظام، مدار میں درست طریقے سے پہنچانے، زمین طرف دوبارہ واپسی اور بحالی کی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ یہ پروگرام خلائی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں جدید اور قابل دوبارہ استعمال لانچ وہیکلز اور پروپلشن میں اختراع کے لیے آر ڈی آئی فنڈ کے متعین ترجیحی شعبے سے ہم آہنگ ہے۔
ٹی ڈی بی کے سکریٹری جناب راجیش کمار پاٹھک نے کہا’ہندوستان کے خلائی سفر کے اگلے مرحلے کے لیے ایسی ٹیکنالوجیز درکار ہوں گی جو نہ صرف مدار تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہوں بلکہ زیادہ تعدد، لچک اور کارکردگی کے ساتھ ایسا کر سکیں۔ اس سلسلے میں قابل دوبارہ استعمال ٹیکنالوجی ایک اہم محاذ ہے۔ آر ڈی آئی فنڈ کے ذریعے ٹی ڈی بی ایسی پرعزم مقامی ٹیکنالوجیز کی تیاری میں معاونت کر رہا ہے ،جنہیں جدید ٹیکنالوجی کے مراحل سے عملی تنصیب تک پہنچانے کے لیے مسلسل سرمایہ کاری درکار ہے۔ اگنی بان آر ایل وی پروگرام اسی نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے، جس میں دوبارہ استعمال کے قابل لانچ نظام کی تیاری اور جدید خلائی نقل و حمل کے نظام میں ہندوستان کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔‘‘
اگنی کل کاسموس پرائیویٹ لمیٹڈ کے پروموٹرز نے کہا کہ دوبارہ قابل استعمال استعمال نظام کے لیے پروپلشن، وہیکل ڈیزائن، رہنمائی، بحالی اور مشن آپریشنز کو ایک انتہائی قابل اعتماد نظام میں یکجا کرنا ضروری ہے۔ ٹی ڈی بی کی جانب سے اس کے لیے فراہم کی جانے والی معاونت ہمارے لیے منفرد اور خصوصی ہے، کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت ہند بنیادی ٹیکنالوجی کی تیاری کی حمایت کے لیے تیار ہے۔ ایسی معاونت ہمیں اگنی بان کی تیاری کو عالمی معیار کے عملی لانچ وہیکل کی سمت آگے بڑھانے اور خلا تک مسلسل رسائی کے لیے ایک مقامی پلیٹ فارم تیار کرنے کے قابل بنائے گی۔‘

*****
ش ح ۔م ع۔ خ م
U. No.4094
(ریلیز آئی ڈی: 2314989)
وزیٹر کاؤنٹر : 8