زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوچھتا ہی سیوا مہم کے دوران ڈی اے آر- آئی سی اے آر کی طرف سے  اسکول کے بچوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے بیداری پیدا  کرنے کا اہتمام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 SEP 2026 4:53PM by PIB Delhi

محکمہ زراعتی تحقیق و تعلیم(ڈی اے آر ای) اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ(آئی سی اے آر)  اپنے ملک بھر میں قائم اداروں اور شاخوں کے ساتھ مل کر سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینے کے واسطے  مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔ان اقدامات کا مقصد صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں میں عوامی شمولیت کو بڑھانا اور شہریوں، بالخصوص اسکول کے بچوں کو صفائی ستھرائی اور ماحول کے سازگار  طرزِ عمل اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔

مہم کے تحت  ڈی اے آر- آئی سی اے آر  اور شمال مشرقی خطے میں اس کے اداروں نے تعلیمی اداروں اور مقامی آبادیوں کے آس پاس صفائی سے متعلق مختلف سرگرمیاں انجام دی ہیں۔ ان سرگرمیوں میں خاص طور پر اسکول کے بچوں کو صفائی، حفظانِ صحت اور ماحول کے تحفظ کی اہمیت سے روشناس کرانے پر توجہ دی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260924165458_d5e672.jpg

 

آئی سی اے آر  ایگریکلچرل ٹیکنالوجی ایپلی کیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، گوہاٹی کے ماہرین کی ٹیم نے شمالی سکم میں ایسے اقدام کی نشاندہی کی، جس کا مقصد طلبہ کو صفائی ستھرائی اور  فضلات کے پائیدار  نظم کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔

اس سلسلے میں کرشی وگیان کیندر (کے وی کے)، شمالی سکم کے مطالعاتی دورے کا اہتمام کیا گیا، جہاں طلبہ کو صفائی کے طریقوں اور ورمی کمپوسٹنگ سے واقف کرایا گیا۔ اس دورے کے ذریعے طلبہ کو یہ سمجھنے کا موقع ملا کہ نامیاتی کوڑے  کو کس طرح کارآمد نامیاتی کھاد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

اسی طرح میگھالیہ کے آئی سی اے آر ریسرچ کمپلیکس فار نارتھ ایسٹرن ہِل ریجن کے تحت کرشی وگیان کیندر، ری بھوئی نے کے وی کے کے آس پاس کے قریبی دیہات اور سڑکوں کے کنارے صفائی کی مختلف سرگرمیاں انجام دیں۔

اس صفائی مہم میں ادارے کے ملازمین اور مقامی باشندوں نے مل کر حصہ لیا، جس سے اجتماعی شرکت اور صاف ستھرے ماحول کے لیے مشترکہ ذمہ داری کا پیغام مزید مضبوط ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260924165535_0e3500.jpg

ایسی سرگرمیوں کے ذریعے ڈی اے آر- آئی سی اے آر اور اس کے تحت کام کرنے والے اداروں کا نیٹ ورک سوچھتا ہی سیوا مہم میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے صفائی کا پیغام صرف اداروں کے احاطوں تک محدود نہیں رکھا جا رہا بلکہ طلبہ، مقامی برادریوں اور عام شہریوں کو بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔یہ اقدامات اس بات کو بھی اجاگر کرتے ہیں کہ نچلی سطح پر صفائی ستھرائی کو ماحولیاتی بیداری اور پائیدار طرزِ عمل کے ساتھ جوڑنا نہایت اہم ہے۔

٭٭٭٭٭٭٭

 

UN NO : 4029

ش ح۔ م ش ع۔ خ م


(ریلیز آئی ڈی: 2314635) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी