وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ ثقافت 12 سے 14 اکتوبر 2026 تک نئی دہلی میں برکس تھیٹر فیسٹیول 2026 کا انعقاد کرے گی


برکس تھیٹر فیسٹیول 2026 میں تھیٹر کی متنوع روایات کو پیش کرنے اور عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 SEP 2026 5:40PM by PIB Delhi

وزارتِ ثقافت، بھارت کی 2026 کی برکس صدارت کے تحت 12 سے 14 اکتوبر 2026 تک نئی دہلی میں برکس تھیٹر فیسٹیول 2026 کا انعقاد کرے گی۔ تین روزہ اس فیسٹیول کا موضوع ’’مشترکہ کہانیاں، مشترکہ مستقبل‘‘ ہے۔ اس میں برکس کے نو رکن اور شراکت دار ممالک سے 100 سے زائد تھیٹر کے فن کار، ماہرینِ تعلیم، طلبہ اور ثقافتی نمائندے شرکت کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260924174102_69b265.jpg

 

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزارتِ ثقافت کے سکریٹری جناب وویک اگروال نے برکس کی بھارتی صدارت کے تحت اس فیسٹیول کو ایک اہم ثقافتی سرگرمی قرار دیا اور تھیٹر کے ذریعے عوام کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں اس کے کردار کو اجاگر کیا۔

سکریٹری نے کہا کہ یہ فیسٹیول اگست 2026 میں منعقدہ برکس وزرائے ثقافت کے اجلاس میں منظور کیے گئے بھوپال اعلامیے کی بنیاد پر منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں زیادہ سے زیادہ ثقافتی تعاون، عوام کے درمیان تبادلے اور فن کاروں و ثقافتی شعبے سے وابستہ افراد کے درمیان مضبوط روابط پر زور دیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے ایسے تبادلوں کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک رضاکارانہ آرٹسٹ رجسٹری قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیسٹیول برکس ممالک کے تھیٹر سے وابستہ افراد کے درمیان پیشکشوں اور پیشہ ورانہ روابط کے ذریعے اسی تصور کو آگے بڑھا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260924174111_067bff.jpg

فیسٹیول کی اہمیت کو برکس قائدین کے اعلامیے میں بھی تسلیم کیا گیا ہے، جس میں بھوپال اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ثقافتی تعاون، ثقافتی تبادلوں اور عوام کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے۔

اس فیسٹیول میں بھارت، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، روس، ویتنام، ایران، جنوبی افریقہ، قزاقستان اور ایتھوپیا کے فن کار اور تھیٹر گروپ شرکت کریں گے۔ بھارت کی جانب سے تھیٹر کی دو پروگرام پیش کیے جائیں گے، جبکہ شریک ممالک اپنی متنوع زبانوں، تھیٹر کی روایات اور عصرِ حاضر کے تخلیقی اظہار کی عکاسی کرنے والے ڈرامے پیش کریں گے۔ روس کی نمائندگی دو تھیٹر گروپ کریں گے۔

فیسٹیول کا افتتاح 12 اکتوبر 2026 کو نیشنل اسکول آف ڈراما میں ہوگا۔ نئی دہلی کے معروف تھیٹر مراکز میں ان ڈراموں کی پیشکش کی جائے گی، جن میں نیشنل اسکول آف ڈراما، اس کا ابھیمَنچ آڈیٹوریم اور سَمُکھ آڈیٹوریم، کامانی آڈیٹوریم، ایل ٹی جی آڈیٹوریم اور میگھ دوت تھیٹر شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image003_20260924174119_2ee07f.jpg

اس فیسٹیول میں تھیٹر کی کلاسیکی، عصری اور تجرباتی اصناف پیش کی جائیں گی۔ ڈائریکٹروں، فن کاروں اور پروڈکشن ٹیموں کی شرکت سے ہونے والی باہمی ورکشاپس اور مباحثوں کے ذریعے فنّی وژن، اداکاری کی روایات، اداکاری کے طریقۂ کار، اسٹیج کرافٹ اور تکنیکی ڈیزائن کے حوالے سے تجربات اور خیالات کے تبادلے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

وزارتِ ثقافت کے تحت ایک خودمختار ادارے نیشنل اسکول آف ڈراما کو فیسٹیول کے انعقاد کے لیے نوڈل ایجنسی مقرر کیا گیا ہے۔

برکس تھیٹر فیسٹیول 2026 کا مقصد مشترکہ فنّی پلیٹ فارم کے ذریعے فن کاروں، تھیٹر سے وابستہ افراد اور ناظرین کو ایک جگہ جمع کرکے برکس ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

Schedule of the BRICS Theatre Festival 2026

                  ****

(ش ح۔م م ع۔ م ذ)

UR.No. 4037


(ریلیز آئی ڈی: 2314629) وزیٹر کاؤنٹر : 5