بجلی کی وزارت
بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت جناب شریپد نایک نے یوروپی پارلیمنٹ کی صنعت، تحقیق اور توانائی (آئی ٹی آر ای) سے متعلق کمیٹی کے وفد کے ساتھ باہمی میٹنگ کا اہتمام کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 SEP 2026 5:53PM by PIB Delhi
بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت جناب شریپد نایک نے 24 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں یورپی پارلیمنٹ کی صنعت، تحقیق اور توانائی(آئی ٹی آر ای) کمیٹی کے ایک وفد کے ساتھ ایک باہمی ملاقات کی۔ یہ ملاقات بجلی کے شعبے میں ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان جاری تعاون کا جائزہ لینے اور اسے مزید مضبوط بنانے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

ان بات چیت میں توانائی کی سلامتی، بجلی کے شعبے میں تبدیلی، کم کاربن کے اخراج والی ترقی، جوہری توانائی، کاربن مارکیٹس اور نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی سمیت وسیع تر شعبوں احاطہ کیا گیا۔ دونوں فریقین نے جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور ہندوستان-یورپی یونین تعلقات میں مضبوط رفتار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر غور کیا، جس میں ہندوستان-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے میں حاصل ہونے والی نمایاں پیش رفت بھی شامل ہے۔
جناب شریپد نایک نے بھارت کے تیزی سے بدلتے ہوئے بجلی کے شعبے اور ایک لچکدار، قابلِ اعتماد اور مستقبل کے لیے تیار توانائی کا نظام بنانے کے لیے ملک کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے غیر حجری ایندھن کی صلاحیت کو بڑھانے میں ہندوستان کی پیش رفت کا ذکر کیا، جس میں اس سلسلے میں ہدف سے بہت پہلے این ڈی سی کے وعدوں کو پورا کرنا، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، انرجی اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈ سلوشنز کو نافذ کرنا، اور جوہری توانائی، توانائی کی بچت اور گرین ہائیڈروجن کو آگے بڑھانا شامل ہے۔
دونوں فریقین نے ابھرتے ہوئے شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا، جن میں طویل المدتی انرجی اسٹوریج، ڈیجیٹل پاور سسٹم ٹیکنالوجیز، گرین ہائیڈروجن، کاربن کیپچر، یوٹیلائزیشن اینڈ اسٹوریج اور جوہری ٹیکنالوجیز بشمول اسمال ماڈیولر ری ایکٹرز شامل ہیں۔ انہوں نے کاربن مارکیٹس اور بدلتے ہوئے کاربن پرائسنگ کے منظر نامے پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا، جس میں کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم (سی بی اے ایم) بھی شامل ہے۔
اس ملاقات نے ہندوستان-یورپی یونین شراکت داری کے ایک اہم ستون کے طور پر توانائی اور بجلی کے شعبے میں تعاون کی اہمیت کی دوبارہ توثیق کی۔ دونوں فریقین نے محفوظ، لچکدار اور پائیدار توانائی کے نظاموں کی معاونت کے لیے مسلسل روابط، مہارت کے تبادلے اور گہرے تکنیکی و ادارہ جاتی تعاون کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4046
(ریلیز آئی ڈی: 2314611)
وزیٹر کاؤنٹر : 7