عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
گتی شکتی وشو ودیالیہ، وڈودرا میں بھارت سی پی ایس ای کے مشاورتی کنکلیو کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاح
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 SEP 2026 4:17PM by PIB Delhi
انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹیشن اور لاجسٹکس کے شعبوں سے وابستہ 15 سی پی ایس ای کے 26 سے زائد سینئر افسران، تعلیمی و صنعتی ماہرین، گتی شکتی وشو ودیالیہ (جی ایس وی) کے متعلقہ شعبوں کے فیکلٹی ممبران، معروف صنعتی شخصیات، صلاحیت سازی کمیشن (سی بی سی ) اور مرکزی وزارتوں کے نمائندگان مشن کرم یوگی کے تحت تین روزہ مشاورتی اجلاس میں ”پروجیکٹ اور اثاثہ جات کے نظم میں بہترین کارکردگی“ کے موضوع پر غور و خوض کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے
وکست بھارت 2047 کے ہدف کی تائید کے واسطے کنکلیو میں پی ایم گتی شکتی، یو ایل آئی پی ، ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی، ٹیکنالوجی پر مبنی اثاثہ جات کے نظم اور عالمی بہترین طریقوں جیسے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا
صلاحیت سازی کمیشن(سی بی سی) ، حکومت ہند نے محکمۂ پبلک انٹرپرائز (ڈی پی ای ) ، وزارتِ خزانہ کے اشتراک سے آج گتی شکتی وشو ودیالیہ(جی ایس وی) ، وڈودرا کے سبھاگریہ آڈیٹوریم میں بھارت سی پی ایس ای کے مشاورتی کنکلیو کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔
مشن کرم یوگی کے فریم ورک کے تحت منعقد ہونے والے اس تین روزہ کنکلیو (24 تا 26 ستمبر 2026) میں جی وی ایس کو اسٹریٹجک نالج پارٹنر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایک ہی مشاورتی پلیٹ فارم پر انفراسٹرکچر و تعمیرات، ٹرانسپورٹیشن، لاجسٹکس اور ٹیلی مواصلاتی خدمات کے شعبوں سے وابستہ 15 مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں(سی پی ایس ای) کے 26 سے زائد سینئر افسران شریک ہوئے۔
ان کے علاوہ صنعت اور تعلیمی شعبے کے موضوعاتی ماہرین، جی ایس وی کے متعلقہ شعبوں کے فیکلٹی ممبران، صنعت کی معروف شخصیات، اور سی بی سی و مرکزی وزارتوں کے سینئر نمائندگان بھی اس کنکلیو میں شریک ہیں۔
ٹرانسپورٹیشن، لاجسٹکس اور انفراسٹرکچر کے شعبوں پر اس کنکلیو کی خصوصی توجہ وزیر اعظم کے یومِ آزادی 2026 کے خطاب میں پیش کیے گئے ’’سپت دھارا‘‘ وژن کے تناظر میں خاص اہمیت رکھتی ہے۔ ’’سپت دھارا‘‘ سے مراد وکست بھارت کے واسطے ترقی کی سات مضبوط اسٹریم ہیں۔ ان میں گتی شکتی کو چوتھی اسٹریم قرار دیا گیا، جس کا مقصد پائیدار اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ذریعے ہندوستان کے ترقیاتی سفر کو آگے بڑھانا ہے۔
افتتاحی اجلاس
افتتاحی اجلاس کا آغاز معزز شخصیات کے ہاتھوں شمع روشن کرنے کی تقریب سے ہوا۔
پروفیسر کوشک داس، پروگرام ڈائریکٹر، جی ایس وی اور سی بی سی ٹاسک فورس کے رکن نے کنکلیو کے پہلے بیچ کے نتائج کا جائزہ پیش کیا اور چوتھے ایڈیشن کے موضوع اور مقاصد پر روشنی ڈالی۔
اس کے بعد ڈاکٹر الکا متل، رکن (انتظامیہ)، سی بی سی نے افتتاحی خطاب کیا، جبکہ پروفیسر (ڈاکٹر) منوج چودھری، وائس چانسلر، جی ایس وی نے اجلاس کے پس منظر اور سیاق و سباق پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب انیل کمار لاہوتی، چیئرمین، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے کلیدی خطاب کیا۔
افتتاحی اجلاس کا اختتام جناب سمیت سنگھ، ڈائریکٹر، سی بی سی کی جانب سے تقریب سے قبل کیے گئے تجزیاتی سروے کے نتائج پر ایک پریزنٹیشن کے ساتھ ہوا۔
ڈاکٹر نلن شنگھال، سابق چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر(سی ایم ڈی) بی ایچ ای ایل اورسی ای ایل کو وائس چانسلر نے اس پروگرام کے رہبر کے طور پر خوش آمدید کہا۔
شواہد پر مبنی حکمرانی کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا مشاورتی پلیٹ فارم
بھارت سی پی ایس ای کا مشاورتی کنکلیو، جس کا تصور صلاحیت سازی کمیشن (سی بی سی) نے پیش کیا اور جسے ٹرانسپورٹیشن، لاجسٹکس اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں وسیع مہارت رکھنے والی گتی شکتی وشو ودیالیہ (جی ایس وی) کی اسٹریٹجک نالج پارٹنرشپ حاصل ہے، یہ ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔
اس کنکلیو کے ذریعے سرکاری و نجی شعبے کے صنعتی اداروں، تعلیمی ماہرین اور سرکاری افسران کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کیا گیا ہے۔ یہ صلاحیت سازی کے حقیقی مشاورتی ماڈل کی عکاسی کرتا ہے، جسے پروجیکٹ اور اثاثہ جات کے نظم ونسق میں درپیش عملی دشواریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا گیا ہے۔ ان مشکلات کی نشاندہی براہِ راست صنعت کی ضروریات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
کنکلیو سے سامنے آنے والے معلومات اور دستاویزات، جو بھارت سی پی ایس ای کی کمپینڈیم اور متعلقہ اداروں کے مخصوص اصلاحاتی ایجنڈے کی صورت میں مدون ہوگا، سی پی ایس ای، وزارتوں، صنعت اور تعلیمی شعبے کے درمیان ہونے والے وسیع باہمی تبادلۂ علم کے ساتھ اس ادارہ جاتی پلیٹ فارم کو فکری قیادت کے اہم مرکز کے طور پر مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
اس کا مقصد بھارت کے پروجیکٹ اور اثاثہ جات کے انتظامی نظام میں شواہد پر مبنی فیصلہ سازی، پالیسی سازی اور پالیسی اصلاحات کی رہنمائی اور معاونت کرنا ہے، جو معزز وزیر اعظم کے پیش کردہ وژن سے ہم آہنگ ہے۔
تین روزہ باہمی مکالماتی اور شراکتی صلاحیت سازی
اگلے دو دنوں کے دوران کنکلیو میں مختلف موضوعاتی اور بریک آؤٹ سیشن منعقد ہوں گے، جنہیں مکمل طور پر صنعت کی جانب سے پروجیکٹ اور اثاثہ جات کے نظم میں نشان زد کردہ چیلنجوں کے حوالے سے ترتیب دیا گیا ہے۔
یہ پروگرام روایتی لیکچر کے بجائے باہمی گفت وشنید، عملی اور شراکتی صلاحیت سازی کی مشق کے طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔
پروگرام کا اختتام جی ایس وی ایئربس سینٹر آف ایکسیلنس، سردار سروور ڈیم اور کیوڈیا میں اسٹیچو آف یونٹی کے مطالعاتی دورے پر ہوگا۔ اس دورے کے ذریعے شرکاء کو بڑے پیمانے کے بنیادی ڈھانچے اور پروجیکٹ مینجمنٹ کے عملی نفاذ کا براہِ راست مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا۔
’’کشمٹا سنگم‘‘ کی پیشگی مشترکہ اعلامیہ: اکیڈمیا، حکومت اور صنعت کے اشتراک کے لیے نیا قومی پلیٹ فارم
افتتاحی اجلاس کے دوران ایک اہم پیش رفت کے طور پر سی بی سی اور جی ایس وی نے اپنے آنے والے مشترکہ اقدام ’’کشمٹا سنگم — اکیڈمیا موبلائزیشن کے ذریعے آتم نربھر نیشنل گورننس کی حکمت عملی ‘‘ میں تعاون کا مشترکہ اعلان کیا۔
اس اقدام کے تحت مستقبل کی صلاحیت سازی اور شواہد پر مبنی نظم ونسق کے لیے اکیڈمیا کے اجتماعی علمی وسائل اور اختراعات کو منظم، سائنسی اور نتائج پر مبنی انداز میں مؤثر طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔
گتی شکتی وشو ودیالیہ آج اس قومی مشن میں شامل ہونے والا پہلا تعلیمی ادارہ بن گیا۔ سی بی سی اورجی ایس وی کی جانب سے پیشگی مشترکہ اعلامیہ میں اس اقدام کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ مشن کرم یوگی کے تحت آنے والے ہفتوں میں اسے باضابطہ طور پر قومی سطح پر لانچ کیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭٭
UN NO 4026
ش ح۔ ش ع۔ خ م
(ریلیز آئی ڈی: 2314601)
وزیٹر کاؤنٹر : 10