کوئلے کی وزارت
خصوصی مہم مرحلہ 6: کوئلہ کی وزارت کی جانب سے ای ویسٹ کو ٹھکانے لگانے، اسکریپ کے انتظام وانصرام اور کام کی جگہوں کو جدید بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 SEP 2026 2:11PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک خصوصی مہم مرحلہ- 6 کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہے، جس کے تحت اس کے تمام انتظامی دفاتر اور سرکاری شعبے کے اداروں (پی ایس یوز) میں ای ویسٹ کی منظم طریقے سے جمع کرنے، علیحدگی اور سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ماحول کے تئیں اپنی ذمہ داری اور ’فضلے کو دولت میں تبدیل کرنے‘ کے قومی وژن کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس مہم میں کام کی جگہوں کو جدید بنانا، دفتری جگہ کا بہترین استعمال، ڈیجیٹلائزیشن کو تیزی کرنے اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کو ترجیح دی جائے گی۔ ان کوششوں کے ذریعے وزارت کا مقصد صاف ستھری، پائیدار اور عوام پر مرکوز حکمرانی کو فروغ دینا اور مضبوط ادارہ جاتی نظام کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
خصوصی مہم 6 کے تیاری کے مرحلے کے دوران 23 ستمبر 2026 کو محترمہ چیتنا شکلا، ڈی ڈی جی، جناب رابن گانگٹے، ڈی ایس اور دیگر افسران نے لوک نائک بھون میں ریکارڈ روم کا جائزہ لیا۔ اس عمل کے دوران فائلوں کی منظم درجہ بندی اور پرانے یا غیر ضروری ریکارڈ کی بروقت چھٹائی کے لیے نشاندہی پر توجہ دی گئی، جس سے ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنانے، مطلوبہ ریکارڈ تک رسائی آسان بنانے اور خالی ہونے والی جگہوں کو مفید اور تعمیری مقاصد کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔
اس ملک گیر مہم کے تحت ویسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ(ڈبلیو سی ایل) نے 22 ستمبر 2026 کو ہیڈکوارٹر، ناگپور میں ای ویسٹ مینجمنٹ کے موضوع پر نکڑ ناٹک پیش کیا۔ اس کے ذریعے ای ویسٹ کو ذمہ داری کے ساتھ جمع کرنے، علیحدہ کرنے، ری سائیکل کرنے اور سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کے حوالے سے عوام میں بیداری پیدا کی گئی۔
وزارت اپنے ماتحت سرکاری اداروں (سی پی ایس ایز)، سی سی او اور سی ایم پی ایف او کے ساتھ مل کر صفائی ستھرائی مہم کے لیے مقامات کی نشاندہی کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، پرانے اور غیر ضروری سامان کو ٹھکانے لگانے، زیرِ التوا معاملات، شکایات اور اپیلوں کے ازالے، نیز جگہ اور ریکارڈ کے بہتر انتظام کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ تمام کوششیں انتظامی کارکردگی، شفافیت اور کچرے کے مؤثر انتظام کو فروغ دیتی ہیں اور پائیدار انتظامی طریقۂ کار کے لیے حکومت کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
24 ستمبر 2026 تک کوئلہ کی وزارت نے خصوصی مہم 6 کے لیے اہداف طے کرنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔
-
صفائی ستھرائی کے لیے نشاندہی کیے گئے مقامات1,462
-
صاف ستھرا کیے جانے والے علاقوں کا رقبہ: 1.21 کروڑ مربع فٹ
-
ٹھکانے لگائے جانے والے اسکریپ کی مقدار: 10,713 میٹرک ٹن
-
نظرِ ثانی کے لیے شخصی طور پر جمع کی گئی فائلیں10,189
-
نظرِ ثانی کے لیے ای-فائلیں 75,382
تیاری کا مرحلہ 30 ستمبر 2026 تک جاری رہے گا، اس لیے ان اعداد و شمار میں مزید اضافہ کی توقع ہے۔ وزارتِ کوئلہ خصوصی مہم 6 کے ذریعے صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے، ریکارڈ کے مؤثر انتظام اور انتظامی امور میں کارکردگی بڑھانے کے پر عزم پر قائم ہے۔
****
(ش ح۔م م ع۔ م ذ)
UR.No. 4018
(ریلیز آئی ڈی: 2314583)
وزیٹر کاؤنٹر : 6