سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی نے اگلے سلسلے کی ملٹی سینسر سیٹلائٹ ٹیکنالوجی تیار کرنے کے لیے گیلیکسی آئی کے ساتھ 63.84 کروڑ روپے کے آر ڈی آئی تعاون کے لیے معاہدے پر دستخط کیے


اعلیٰ معیار کا زمین کا مشاہدہ فراہم کرنے کے لیے ایس اے آر اور آپٹیکل امیجنگ کو یکجا کرنے والی دیسی اپٹو ایس اے آرٹیکنالوجی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 SEP 2026 3:54PM by PIB Delhi

اسٹریٹجک اور اُبھرتی ہوئی  ٹیکنالوجیز میں نجی شعبے کی تحقيق و ترقی کو تیز کرنے کے لیے حکومتِ ہند کی ترغیب کو آگے بڑھاتے ہوئے، محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی)، حکومتِ ہند کے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) نے ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ انوویشن (آر ڈی آئی) فنڈ کے تحت 63.84 کروڑ روپے کے مالی تعاون کے لیے میسرز گیلیکسی اسپیس سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ، بنگلورو کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس منصوبے کا کل منظور شدہ بجٹ 247.69 کروڑ روپے ہے، جس کا مقصد ایک ایسا ملٹی سینسر سیٹلائٹ تیار کرنا ہے جو اعلیٰ معیار (0.5 میٹر سے کم) کی اپٹو ایس اے آر امیجنگ کی صلاحیت رکھتا ہو اور اس ٹیکنالوجی کو ٹی آر ایل-6 سےٹی آر ایل-9 تک لے جانا ہے۔ یہ تعاون اپشنلی کنورٹیبل ڈیبینچرز (او سی ڈی) کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔ گیلیکسی پروجیکٹ کے مرکز میں آپٹو ایس اے آر شامل ہے، جو زمین کا مشاہدہ کرنے کے دو بنیادی طور پر مختلف طریقوں — سنتھیٹک اپرچر راڈار (ایس اے آر) اور الیکٹرو-آپٹیکل (ای او) امیجنگ — کو ایک ساتھ لاتا ہے۔

اگرچہ آپٹیکل امیجنگ انتہائی تفصیلی بصری معلومات فراہم کر سکتی ہے، لیکن بادلوں اور روشنی کی کمی کی وجہ سے اس کی افادیت متاثر ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف، ایس اے آر دن کی روشنی کے بغیر بھی کام کر سکتا ہے اور بادلوں کے آر پار بھی تصاویر لے سکتا ہے۔ مجوزہ نظام ایس اے آر اور ای او ڈیٹا کے انضمام کے ذریعے ان تکمیلی صلاحیتوں کو ایک ساتھ لانے کی کوشش کرتا ہے، جس سے زمین کی ایک زیادہ جامع اور مسلسل تصویر حاصل کرنا ممکن ہو سکے گا۔

مجوزہ سیٹلائٹ کو 0.5 میٹر سے کم اعلیٰ معیار کی امیجنگ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا مقصد وسیع رقبے اور طویل فاصلے کی نگرانی، انسانوں اور گاڑیوں کی نشاندہی اور اہداف کی درجہ بندی  سمیت مختلف ایپلی کیشنز کو سپورٹ کرنا ہے، جبکہ مختلف موسمی اور روشنی کے حالات میں بھی امیجنگ کو ممکن بنانا ہے۔

یہ منصوبہ ٹیکنالوجی کو پختہ کرنے کے ایک اہم پروگرام کی نمائندگی کرتا ہے، جس میں آر ڈی آئی کا تعاون گیلیکسی  آئی کو مزید ترقی، انجینئرنگ، ٹیسٹنگ اور تصدیق کرنے کے قابل بنائے گا جو اس ٹیکنالوجی کو ٹی آر ایل-6سے ٹی آر ایل-9 تک لے جانے کے لیے ضروری ہے۔

ٹی ڈی بی کے سکریٹری جناب شری راجیش کمار پاٹھک نے کہا، "بھارت کا خلائی ایکو سسٹم ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جہاں ملک کے اندر ہی جدید ٹیکنالوجیز کی ترقی اور انہیں فعال کرنے کی صلاحیت تیزی سے اہم ہوتی جائے گی۔ آر ڈی آئی فنڈ ترقی یافتہ مرحلے سے لے کر فعال ہونے کے درمیانی نازک مراحل کے دوران اس طرح کی ٹیکنالوجی پر مبنی کوششوں کو سپورٹ کرنے کا ایک اہم ذریعہ فراہم کرتا ہے۔ گیلیکسی کے ساتھ معاہدہ ابھرتی ہوئی خلائی ٹیکنالوجیز میں دیسی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ان کی تجارتی شعبے کی طرف سفر کی حمایت کرنے پر ٹی ڈی بی کی توجہ کو ظاہر کرتا ہے۔"

گیلیکسی اسپیس سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے پروموٹرز نے کہا، "آر ڈی آئی فنڈ کے تحت ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سے ملنے والی مدد ہمیں آپٹو ایس اے آرٹیکنالوجی کی ترقی اور تصدیق میں تیزی لانے کے قابل بنائے گی۔ ایس اے آر اور آپٹیکل سینسنگ کو یکجا کرکے، ہم زمین کے مشاہدے کی ایک ایسی صلاحیت کی طرف کام کر رہے ہیں جو موسمی اور روشنی کے حالات کی ایک وسیع رینج میں اعلیٰ معیار کی معلومات فراہم کر سکے۔ یہ شراکت داری ٹیکنالوجی کو ٹی آر ایل-9 اور اس کے بعد کے مرحلے تک لے جانے میں اہم ثابت ہوگی۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260924155510_051a98.jpg

*****

ش ح۔ ک ح۔ ف ر

U.No. 4024


(ریلیز آئی ڈی: 2314525) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी