وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس ترشول دو طرفہ بحری مشق ’ورونا‘ کے 24ویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے فرانس کے شہر تولون پہنچ گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 SEP 2026 2:36PM by PIB Delhi

 

آئی این ایس ترشول 22 ستمبر 2026 کو بھارت اور فرانس کی بحری افواج کے درمیان ہونے والی دو طرفہ بحری مشق ورون کے 24ویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے فرانس کے شہر تولون پہنچ گیا۔

مشق ’ورونا‘ کے دوران بندرگاہ اور سمندر میں پیشہ ورانہ مشق  کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں ایک دوسرے کے جنگی جہازوں کا دورہ، آپریشنل امور پر باہمی تبادلۂ خیال اور کھیلوں کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے دونوں بحری افواج کو اپنے تجربات اور بہترین طریقۂ کار ایک دوسرے کے ساتھ  مشترک کرنے، باہمی آپریشنل  تعاون اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے اور ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے کے مواقع حاصل ہوں گے۔

یہ دورہ بھارت اور فرانس کے درمیان مضبوط اور دیرپا بحری شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ دونوں ممالک کے درمیان بحری تعاون کے بڑھتے ہوئے دائرۂ کار اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب بھی اشارہ کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/INSTrishulArrivesatToulon(1)_20260924144001_818b01.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/INSTrishulArrivesatToulon(3)_20260924144020_ac8ae5.jpeg

            ***

(ش ح۔م م ع۔ م ذ)

UR.No. 4019


(ریلیز آئی ڈی: 2314523) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil , Telugu