صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے گجرات کے وڈودرا میں برہما کماریز کی مہم ’دنیا کی تجدید کے لیے روحانی بیداری‘ کا آغاز کیا اور ’گلوبل اسپریچوول پیلیس‘ ریٹریٹ سینٹر کا افتتاح کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 SEP 2026 10:15PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (23 ستمبر 2026) گجرات کے وڈودرا میں برہما کماریز کی مہم ’دنیا کی تجدید کے لیے روحانی بیداری‘ کا آغاز کیا اور ’گلوبل اسپریچوول پیلیس‘ریٹریٹ سینٹر کا افتتاح کی۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ نے گجرات کے ناڈیاد میں برہما کماریز کی مہم ’وکست بھارت کے لیے نوجوان: ملک کی تعمیر کے لیے اندرونی طاقت کی بیداری‘ کا ورچوئل طور پر بھی آغاز کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج صرف معاشی ترقی ہی نہیں بلکہ انسانی ترقی کی بھی ضرورت ہے۔ ہمیں ایسی تعلیم کی ضرورت ہے جو صرف ذہانت کو فروغ نہ دے بلکہ دانائی کو بھی بیدار کرے۔ ہمیں ایسی ترقی چاہیے جو فطرت کے تئیں حساسیت کے ساتھ ہو۔ ہمیں ایسی طاقت کی ضرورت ہے جو دوسروں کو قابو کرنے کے بجائے خود پر قابو رکھنا سکھائے۔ ہمیں ایسی روحانیت کی ضرورت ہے جو انسانوں کو ایک دوسرے سے جوڑے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ برہما کماریز تنظیم نے دھیان اور روحانی علم کے ذریعے ذاتی تبدیلی اور عالمی تجدید کا پیغام نہ صرف پورے بھارت بلکہ دنیا کے بہت سے ممالک تک پہنچایا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ تبدیلی کی صلاحیت ہر انسان کے اندر موجود ہوتی ہے۔ اگر لوگ یہ یقین رکھیں کہ اپنے خیالات اور اعمال میں تبدیلی لا کر وہ اپنی زندگی کو بدل سکتے ہیں اور ان کے اندر امید اور خود اعتمادی دوبارہ پیدا ہو جائے تو وہ نہ صرف اپنی ذات بلکہ پورے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ آج افتتاح کیا گیا ’ گلوبل اسپریچوول پیلیس‘ معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے امن اور ہم آہنگی کے ساتھ ایک جگہ جمع ہونے کا مرکز بنے گا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جائے پیدائش ناڈیاد میں ’وکست بھارت کے لیے نوجوان: ملک کی تعمیر کے لیے اندرونی قوت کی بیداری‘ مہم کا ورچوئل طور پر افتتاح کرنا باعث مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب نوجوان اپنے خیالات، جذبات اور اعمال کو مثبت سمت میں مرکوز کرتے ہیں تو اس کے اثرات خاندان، کام کی جگہ، برادری اور بالآخر پورے ملک تک پہنچتے ہیں۔ اس لیے ’اندرونی طاقت کی بیداری‘ محض ذاتی ترقی کا پیغام نہیں بلکہ ملک کی تعمیر کا ایک گہرا عمل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ہمیں انہیں خودکفیل، امن پسند اور ذمہ دار شہری بنانا ہوگا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ خود میں تبدیلی کو معاشرتی تبدیلی کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ اس عظیم ورثے کو جدید زندگی کی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جائے۔ ہمارا مقصد ایسا بھارت تعمیر کرنا ہونا چاہیے جو معاشی طور پر خوشحال، سائنسی طور پر ترقی یافتہ، سماجی طور پر سب کو ساتھ لے کر چلنے والا اور روحانی طور پر بیدار ہو۔

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔م ش۔ع ن)

U. No. 4006


(ریلیز آئی ڈی: 2314296) وزیٹر کاؤنٹر : 10