سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
فائلوں کے بوجھ کو کم کرکے کارکردگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نےزیر التوا معاملات کا تیز تر تصفیہ کرنے اور فضلے کو وسائل میں تبدیل کرنے کی راہ ہموار کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 SEP 2026 10:29AM by PIB Delhi
زیر التوا معاملات نمٹانے سے لے کر دفتری جگہ خالی کرانے تک، ریکارڈ کو ڈیجیٹل شکل دینے سے لے کر برقی کچرے کو ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگانے تک، معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) ‘خصوصی مہم 6.0’ کو صاف ستھری کام کی جگہوں، زیر التوا معاملات کے تیز تر تصفیے اور بہتر حکمرانی کے لئے ایک خصوصی مہم بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔ 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک چلنے والی اس مہم میں برقی کچرے کی مؤثر جمع آوری، علیحدگی اور تلف کئے جانے پر خصوصی زور دیا جائے گا، ساتھ ہی محکمہ اور اس سے وابستہ اداروں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر رائج کیا جائے گا۔
محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی جانب سے شروع کی گئی خصوصی مہم 6.0 کا مقصد سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مستقل بنانا اور زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنا ہے۔ یہ مہم دو مرحلوں میں نافذ کی جا رہی ہے۔ اس کا تیاری کا مرحلہ 16 سے 30 ستمبر 2026 تک جاری رہے گا، جس کے بعد عمل درآمد کا مرحلہ 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک چلایا جائے گا۔
ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے مہم کے لئے ادارہ جاتی نظام پہلے ہی قائم کر دیا ہے۔ محکمہ کے لئے ایک نوڈل افسر نامزد کیا گیا ہے، جبکہ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے انتظامی کنٹرول کے تحت تمام ماتحت و منسلک دفاتر، سرکاری شعبے کے اداروں اور خود مختار اداروں کو اپنے اپنے نوڈل افسر نامزد کرنے اور ڈی اے آر پی جی کی جانب سے مقرر کردہ معیارات کے مطابق زیر التوا معاملات کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
محکمہ خصوصی مہم 5.0 کے دوران پیدا ہونے والی رفتار کو مزید آگے بڑھا رہا ہے۔ یہ مہم 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک چلائی گئی تھی، جس کے دوران ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور اس سے وابستہ اداروں نے مہم کے لیے مقررہ اہداف حاصل کیے۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران 11,972 فائلوں اور دستاویزات کو ڈیجیٹل شکل دی گئی اور غیر ضروری ریکارڈ کو تلف کیا گیا، تقریباً 15,588 مربع فٹ دفتری جگہ خالی کرائی گئی اور 14,47,619 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ محکمہ اور اس سے وابستہ اداروں کی جانب سے ملک بھر میں اندرونی اور بیرونی مقامات کی صفائی کے لیے 64 صفائی مہمات بھی چلائی گئیں۔
تاہم یہ کوشش مہم کے اختتام کے ساتھ ختم نہیں ہوئی۔ ڈی اے آر پی جی کی ہدایات کے مطابق، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور اس سے وابستہ ادارے نومبر 2025 سے ہر ماہ صفائی ستھرائی اور زیر التوا معاملات میں کمی لانے سے متعلق سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان سرگرمیوں کی پیش رفت اور کامیابیوں کو بھی باقاعدگی سے خصوصی مہم 6.0 پورٹل (ایس سی ڈی پی ایم) پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ محض ایک بار کی صفائی مہم کے بجائے مسلسل کارروائی پر زور دے رہا ہے۔
خصوصی مہم 6.0 اس طریقہ کار کو مزید مضبوط بنائے گی اور صفائی ستھرائی اور بہتر حکمرانی کے دوہرے مقاصد کو یکجا کرے گی۔ اس کے تحت غیر ضروری زیر التوا معاملات میں کمی لانے، ریکارڈ کے بہتر انتظام، قابل استعمال دفتری جگہ کو خالی کرانے اور بالخصوص برقی کچرے سمیت فرسودہ مواد کو ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگانے پر توجہ دی جائے گی۔ مہم کا مقصد غیر فعال ریکارڈ، غیر ضروری مواد اور زیر التوا معاملات کو زیادہ کارکردگی، جواب دہی اور پیداواریت کے مواقع میں تبدیل کرنا ہے۔
ڈی ای پی ڈبلیو ڈی خصوصی مہم 6.0 کو بامعنی اور نتائج پر مبنی مہم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ تیاری کے مرحلے کے دوران مقرر کیے گئے اہداف کے حصول کے لیے محکمہ اور اس سے وابستہ ادارے مشترکہ کوششیں کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی، بروقت تصفیے اور عوامی وسائل کے مؤثر استعمال کی روایت کو روزمرہ حکمرانی کا لازمی حصہ بنانے کے لیے بھی مسلسل اقدامات کیے جائیں گے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ش
U.NO.4000
(ریلیز آئی ڈی: 2314255)
وزیٹر کاؤنٹر : 12