وزارت آیوش
آئی ٹی آر اے جام نگر نے آیوروید کے 11ویں دن کے موقع پر عوامی بیداری، صحت عامہ اور سائنسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا
صحت، غذائیت اور آگاہی سے متعلق سرگرمیوں سے 2500 سے زائد افراد مستفید ہوئے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 SEP 2026 5:06PM by PIB Delhi
جام نگر میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ان آیوروید (آئی ٹی آر اے) کی جانب سے آیوروید کے 11ویں دن کے موقع پر عوامی بیداری، صحت عامہ، تحقیق اور سائنسی سرگرمیوں کی ایک ماہ طویل سلسلے وار تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان سرگرمیوں کا مقصد آیوروید، صحت مند طرز زندگی، غذائیت، احتیاطی صحت کی دیکھ بھال اور سائنسی تحقیق کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا ہے۔
یہ سرگرمیاں آیوش کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو اور آیوش کی وزارت کے سکریٹری پدم شری ویدیہ راجیش کوٹیچا کی رہنمائی میں، آئی ٹی آر اے کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر تنوجا نیساری کی کوششوں سے منعقد کی جا رہی ہیں۔
ان سرگرمیوں میں صحت جانچ کے کیمپ، غذائیت سے متعلق آگاہی پروگرام، طبی کیمپ، بزرگ شہریوں کی صحت کی دیکھ بھال، اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں پروگرام، ادویاتی پودوں کی شجرکاری، سائنسی تربیت، تحقیقی پیشکشیں اور ورکشاپس شامل ہیں۔ یہ سرگرمیاں اسکولوں، آنگن واڑی مراکز، اولڈ ایج ہومز، گرلز ہومز، تعلیمی اداروں، مسلح افواج کے اداروں اور صنعتی علاقوں تک پہنچ چکی ہیں۔
اب تک کم از کم 2577 افراد ان سرگرمیوں میں براہ راست حصہ لے چکے ہیں۔ 7 سے 22 ستمبر تک فوج، فضائیہ، بحریہ اور سی آئی ایس ایف کے اداروں، تعلیمی اور خواتین کے اداروں اور صنعتی اداروں میں منعقد کیے گئے صحت سے متعلق بیداری پروگراموں کے ساتھ ساتھ 11 عوامی مقامات پر آیورویدک غذا سے متعلق آگاہی کے لیے نکڑ ناٹکوں نے بھی اس مہم کا دائرہ مزید وسیع کیا ہے۔
آئی ٹی آر اے نے سائنسی اور تعلیمی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا، جن میں تحقیقی پیشکشیں، لیباریٹری کے معیار کی جانچ سے متعلق تربیت، کیاکسیل کنیکٹ کے عملی مظاہرے اور تربیت، مائکرو بایوم ورکشاپ اور کایا پربودھنی ویبینار شامل ہیں۔
نوجوانوں پر مرکوز سرگرمیوں میں ’’قدیم غذا، جدید پلیٹ‘‘ ریل مقابلہ، یوا سنسد، طلبہ سفیر پروگرام، قومی مضمون نویسی اور ای-پوسٹر مقابلے، رن فار آیوروید، ماسٹر شیف کوکنگ مقابلہ اور آیوروید میں نئے میڈیا اور ڈیجیٹل مواصلات پر سیمینار شامل ہیں۔
آئی ٹی آر اے کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر تنوجا نیساری نے کہا کہ آیوروید کے دن سے متعلق مہم صحت، غذائیت، تحقیق، تعلیم، ماحولیات اور نوجوانوں کی شمولیت کو ایک ساتھ مربوط کر رہی ہے، ساتھ ہی آیوروید کو صحت کے لیے ایک جامع اور احتیاطی طریقہ کار کے طور پر فروغ دے رہی ہے۔



****
ش ح۔م ش۔ خ م
U N-3984
(ریلیز آئی ڈی: 2314078)
وزیٹر کاؤنٹر : 15