وزارت آیوش
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سدھ، چنئی نے 11ویں آیوروید دن کے موقع پر تعلیمی اور بیداری پروگرام منعقد کیے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 SEP 2026 5:03PM by PIB Delhi
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سدھ (این آئی ایس)، چنئی، وزارت آیوش، حکومت ہند کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، جو 11ویں آیوروید دن کے موقع پر 18 سے 25 ستمبر 2026 تک تعلیمی اور بیداری سے متعلق پروگراموں کی ایک سلسلہ وار تقریب منعقد کر رہا ہے۔
ایک ہفتے تک جاری رہنے والی ان تقریبات کا مقصد آیوروید کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، مختلف شعبوں کے درمیان علمی تبادلے کو فروغ دینا اور طلبہ، اسکالرز، صحت نگہداشت کے ماہرین اور فیکلٹی ارکان کے درمیان علمی معلومات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
تقریبات کا آغاز 18 ستمبر کو ’’صحت مند جلد، مضبوط کل – جلد کے ماہرین کا سیمینار‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار کے ساتھ ہوا۔ یہ پروگرام جلد سے متعلق بیداری کے مہینے کے تحت ارووائی، کن، کاتو، موکو، تھونڈائی، پال مترم تھول مروتووم کے شعبے نے منعقد کیا۔ اس پروگرام کے ساتھ این آئی ایس میں 11ویں آیوروید دن کی تقریبات کا بھی باقاعدہ آغاز ہوا۔
21 ستمبر کو این آئی ایس کے فیکلٹی ارکان اور طلبہ نے ادارہ جاتی معلومات اور علمی تبادلے کے لیے ترامنی میں واقع وی ایچ ایس اسپتال کیمپس اور ڈاکٹر اچنتا لکشمی پتی علاقائی آیوروید تحقیقی ادارے (اے ایل آر اے آر آئی)، چنئی کا دورہ کیا۔
22 ستمبر کو این آئی ایس نے نئے او پی ڈی کے یوگا ہال میں ’’ادویات کی معیاری کاری کے لیے جدید آلات پر مبنی طریقہ کار‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا۔ کیپٹن سرینواس مورتی سینٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی سی آر اے ایس) کے ریسرچ آفیسر (کیمسٹری) ڈاکٹر ٹی. ونود کمار اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
ان پروگراموں میں 23 ستمبر کو ’’مربوط آیوش طریقہ علاج کے مستقبل کے امکانات‘‘ کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا، جبکہ 24 ستمبر کو ’’آیوروید کے اصولوں کے منفرد تصورات اور طبی تشخیص‘‘ کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا جائے گا۔
ایک ہفتے تک جاری رہنے والی یہ تقریبات 25 ستمبر کو آیوروید کے پیرا سرجیکل طریقہ علاج سے متعلق عملی تربیتی پروگرام کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی۔
ان پروگراموں کا انعقاد ادارے کی فیکلٹی کے ارکان، منتظم کمیٹی کے تعاون سے کر رہے ہیں۔ طے شدہ سرگرمیوں میں انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی اسکالرز کے ساتھ فیکلٹی ارکان بھی حصہ لے رہے ہیں۔
تعلیمی اجلاسوں، عملی مظاہروں اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے این آئی ایس آیوروید اور مربوط صحت کی دیکھ بھال کے طریقہ علاج کے بارے میں بیداری اور علمی شمولیت کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ اقدامات حکومت ہند کی وزارت آیوش کے وژن کے عین مطابق ہیں۔
***
ش ح۔ا ع خ۔ م ذ
U N-3983
(ریلیز آئی ڈی: 2314068)
وزیٹر کاؤنٹر : 11