وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، جے پور میں 11واں آیوروید ڈے منایا گیا


این آئی اے، جے پور نے آگاہی پروگرام، مفت آیوروید طبی کیمپ اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 SEP 2026 5:00PM by PIB Delhi

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (این آئی اے)، ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی، جے پور نے آج 11ویں آیوروید ڈے کے موقع پر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا۔ تقریبات میں بھگوان دھنونتری کی روایتی پوجا کے ساتھ عوامی آگاہی، تعلیمی اور صحت سے متعلق مختلف سرگرمیاں شامل تھیں۔

اس موقع پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو شرما نے کہا کہ آیوروید محض علاج کا ایک نظام نہیں بلکہ صحت مند اور متوازن زندگی پر مرکوز ایک جامع طرز زندگی ہے۔ انہوں نے احتیاطی صحت نگہداشت، مناسب غذا و طرز زندگی اور صحت بخش روزمرہ معمولات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی کی اہمیت پر زور دیا۔

پروفیسر شرما نے کہا کہ این آئی اے جدید تحقیق اور سائنسی نقطہ نظر کے ذریعے آیوروید کے روایتی علمی نظام کو مزید فروغ دیتے ہوئے اس کے فوائد عوام تک پہنچانے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔

11ویں آیوروید ڈے کے موقع پر این آئی اے نے آیوروید کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور آیوروید کے طریقوں کے ذریعے صحت کے تحفظ کو فروغ دینے کے مقصد سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ ادارے کے مختلف شعبوں نے جے پور اور دیگر شہروں میں مفت آیوروید طبی و صحت سے متعلق آگاہی کیمپ منعقد کیے۔

ان کیمپوں میں عوام کو آیوروید کے ذریعے صحت نگہداشت، صحت بخش طرز زندگی، غذا اور روزمرہ معمولات اور احتیاطی صحت سے متعلق طریقوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ ادارے نے عوامی آگاہی پروگرام، ورکشاپس اور تعلیمی و صحت سے متعلق سرگرمیاں بھی منعقد کیں۔

ادارے کے ڈاکٹروں، تدریسی عملے، افسران، ملازمین اور طلبا نے ان پروگراموں میں فعال طور پر حصہ لیا اور آیوروید کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے میں اپنا تعاون دینے کا عہد کیا۔

11ویں آیوروید ڈے کے موقع پر این آئی اے کے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو شرما نے ادارے کے دیگر ڈاکٹروں کے ہمراہ ناگپور میں منعقدہ قومی سطح کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

پروگرام کے دوران شعبہ شیلیہ تنتر کے سربراہ پروفیسر پی  ہیمنت، جوائنٹ ڈائریکٹر (انتظامیہ) جناب جے  پی شرما، ڈپٹی ڈائریکٹر جناب چندرشیکھر شرما کے علاوہ ادارے کے ڈاکٹر، تدریسی عملہ، افسران، ملازمین اور طلبا موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260923170103_bcfec2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260923170109_bf0250.jpg

 ***

ش ح۔۔ ا ک۔ ر ب

U-3982


(ریلیز آئی ڈی: 2314063) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी