وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے مرکزی وزیر  جناب سی آر پاٹل کا ایک مضمون شیئر کیا ہے جس میں موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے قابل (کلائمیٹ ریزیلینٹ) آبی انتظام اور پانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 SEP 2026 1:45PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پانی کے تحفظ کا معاملہ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے جس کے لیے مضبوط نظام، سائنسی حل اور عوامی شراکت داری (جن بھاگیداری) کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزیر نے ’جل جیون مشن‘، ’نمامی گنگے‘، پانی کے تحفظ اور ٹیکنالوجی پر مبنی حل کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے قابل (کلائمیٹ ریزیلینٹ) آبی انتظام قائم کرنے کی  ہندوستان  کی کوششوں پر روشنی ڈالی ہے۔ یہ مضمون اس بارے میں ایک بصیرت افروز نقطہ نظر پیش کرتا ہے کہ کس طرح عوامی شراکت داری اور مختلف ریاستوں و برادریوں کی مسلسل کوششیں مل کر آنے والی نسلوں کے لیے پائیدار انداز میں پانی کو محفوظ بنانے میں مدد کر سکتی ہیں۔

وزیراعظم کے دفتر نے’ایکسپر پوسٹ کیا:

’’پانی کے تحفظ کا معاملہ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے جس کے لیے مضبوط نظام، سائنسی حل اور عوامی شراکت داری (جن بھاگیداری) کی ضرورت ہے۔

مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے ’جل جیون مشن‘،’نمامی گنگے‘، پانی کے تحفظ اور ٹیکنالوجی پر مبنی حل کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے قابل آبی انتظام قائم کرنے کی ہندوستان  کی کوششوں پر لکھا ہے۔

یہ مضمون اس بارے میں ایک بصیرت افروز نقطہ نظر پیش کرتا ہے کہ کس طرح عوامی شراکت داری اور مختلف ریاستوں و برادریوں کی مسلسل کوششیں مل کر آنے والی نسلوں کے لیے پائیدار انداز میں پانی کو محفوظ بنانے میں مدد کر سکتی ہیں۔‘‘

*****

 ش ح – ظ الف – م ذ  

UR No. 3909


(ریلیز آئی ڈی: 2313421) وزیٹر کاؤنٹر : 12