سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معاون آلات، ’ایلڈر لائن‘اور تربیت یافتہ نگہداشت کرنے والے افراد، بزرگ شہریوں کے لیے امدادی نظام کو مضبوط  کرتے ہیں

’راشٹریہ وایوشری یوجنا‘کے تحت 8.53 لاکھ سے زائد بزرگ شہریوں نے 46.32 لاکھ سے زیادہ معاون آلات سے استفادہ کیا

’ایلڈر لائن‘کو 29 لاکھ سے زیادہ کالز موصول ہوئیں؛ معمر افراد کی دیکھ بھال کرنے والے 35,480 افراد کو تربیت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 SEP 2026 5:09PM by PIB Delhi

وزارت سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات، 'اٹل وایو ابھیودے یوجنا' (اے وی وائی اے وائی) کے تحت 'راشٹریہ وایوشری یوجنا'، 'ایلڈر لائن' اور معمر افراد کی دیکھ بھال کرنے والوں کی تربیت جیسے اقدامات کے ذریعے بزرگ شہریوں کی نقل و حرکت میں آسانی، خود مختار زندگی اور بروقت مدد کو فروغ دے رہی   ہے۔

'راشٹریہ وایوشری یوجنا' کا آغاز 2017 میں کیا گیا تھا اور اس پر عمل درآمد 'آرٹیفیشل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا' کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ یہ اسکیم غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے اور کم آمدنی والے گروہوں سے تعلق رکھنے والے ان بزرگ شہریوں کو مفت معاون آلات فراہم کرتی ہے جو عمر سے متعلقہ معذوریوں اور کمزوریوں کا شکار ہیں۔

بزرگ شہریوں کی رسائی، نقل و حرکت اور خود مختار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے وہیل چیئرز، چلنے والی چھڑیاں (واکنگ اسٹکس)، سننے میں مدد دینے والے آلات (ہیئرنگ ایڈز) اور عینک جیسے معاون آلات مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔

مالی سال 2017-18 سے مالی سال 2025-26 تک، اس اسکیم کے تحت کل 589 کیمپ منعقد کیے گئے، جن میں 46,32,716 معاون آلات کی تقسیم کے ذریعے 8,53,728 بزرگ شہریوں نے استفادہ کیا۔

مالی سال 2017-18 میں 26 کیمپ منعقد کیے گئے، جن میں 1,14,661 آلات کی تقسیم سے 34,293 بزرگ شہریوں کو فائدہ پہنچا۔ مالی سال 2018-19 میں، 69 کیمپوں کے ذریعے 64,701 بزرگ شہریوں کو 5,09,113 آلات فراہم کیے گئے۔ اس کے بعد مالی سال 2019-20 میں 43 کیمپ لگائے گئے جن میں 44,476 مستفیدین کا احاطہ کیا گیا اور 2,73,460 آلات تقسیم کیے گئے۔ مالی سال 21-2020 میں، 51 کیمپوں کے ذریعے 18,177 بزرگ شہریوں کو 1,36,286 آلات فراہم کر کے مستفید کیا گیا۔ مالی سال 22-2021 کے دوران، 49 کیمپوں میں 40,906 افراد مستفید ہوئے اور 2,73,589 آلات تقسیم کیے گئے۔ مالی سال 23-2022 میں، 40 کیمپوں کے ذریعے 6,13,488 آلات کی تقسیم سے 97,274 بزرگ شہریوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔

مالی سال 24-2023 میں 83 کیمپ منعقد کیے گئے، جن میں 3,18,874 آلات کے ذریعے 63,331 بزرگ شہریوں کو مستفید کیا گیا۔ مالی سال 25-2024 کے دوران، 72 کیمپوں میں 1,54,172 افراد مستفید ہوئے اور 7,50,971 آلات تقسیم کیے گئے۔ مالی سال 26-2025 میں، 156 کیمپوں کے ذریعے 16,42,274 امدادی آلات کی تقسیم سے 3,36,398 بزرگ شہریوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260921171103_1d21e8.jpg

'ایلڈر لائن'  یعنی بزرگ شہریوں کے لیے قومی ہیلپ لائن (14567) - یکم اکتوبر 2021 کو قوم کے نام منسوب کی گئی۔ یہ بزرگ شہریوں کو مفت معلومات، رہنمائی، جذباتی سہارا اور موقع پر جا کر مدد (فیلڈ انٹروینشن) فراہم کرنے کی خدمات پیش کرتی ہے۔

تقریباً تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال، 'ایلڈر لائن' بدسلوکی، بے یار و مددگار چھوڑے جانے، بچاؤ (ریسکیو)، ذہنی و جذباتی پریشانی اور فلاحی خدمات تک رسائی جیسے مسائل کے حل کے لیے ایک اہم امدادی نظام کے طور پر ابھری ہے۔

مالی سال 22-2021 سے 26-2025 کے دوران، اس اقدام پر عمل درآمد کے لیے 'نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس' کو 162.21 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ اس عرصے کے دوران، ہیلپ لائن کو 29 لاکھ سے زائد کالز موصول ہوئیں۔

 

تربیت یافتہ دیکھ بھال کرنے والوں (کیئر گیورز) کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے اور بزرگوں کی دیکھ بھال کی پیشہ ورانہ خدمات کو مستحکم کرنے کے لیے مالی سال 24-2023 میں 'جیرییاٹرک کیئر گیورز' (بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والوں) کی تربیت کا منصوبہ شروع کیا گیا۔

مالی سال 24-2023 سے 26-2025 کے دوران، اس پروگرام کے تحت کل 35,480 امیدواروں کو تربیت دی گئی۔ اسی عرصے میں، اس کے نفاذ کے لیے 'نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس' کو 81.34 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

معاون آلات، قابلِ رسائی ہیلپ لائن خدمات اور تربیت یافتہ دیکھ بھال کرنے والوں کی فراہمی کے ذریعے، 'اے وی وائی اے وائی' (اویائے) ایک ایسا جامع امدادی نظام تشکیل دے رہا ہے جو بزرگ شہریوں کو محفوظ، صحت مند، خود مختار اور باوقار زندگی گزارنے کے قابل بناتا ہے۔

ش ح ۔ ال ۔ ع ر

UR-3876

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2313187) وزیٹر کاؤنٹر : 6