وزارت دفاع
بھارتی بحریہ کے جہاز ’سہیا دری‘ اور ’کولیش‘ اے ڈی ایم ایم پلس جے سی اے کے لیے فلپائن کے خلیج سبیک پہنچ گئے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 SEP 2026 11:37AM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کی آپریشنل تعیناتی کے تحت بحریہ کے جہاز ’سہیا دری‘ اور ’کولیش‘ 20 ستمبر 2026 کو آسیان وزرائے دفاع کے اجلاس (اے ڈی ایم ایم)-پلس کی مشترکہ تعاون سرگرمی (جے سی اے) میں شرکت کے لیے فلپائن کے سبیک بے پہنچ گئے۔
آسیان وزرائے دفاع کے اجلاس (اے ڈی ایم ایم)-پلس کی مشترکہ تعاون سرگرمی میں آسیان کے رکن ممالک اور آٹھ پلس ممالک کی بحری افواج شرکت کرتی ہیں۔ اس سرگرمی کا مقصد پیشہ ورانہ اور آپریشنل سطح پر باہمی روابط کو فروغ دینا، بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور عملی ہم آہنگی کو بہتر بنانا، باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا اور بحری شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
اے ڈی ایم ایم پلس مشترکہ تعاون سرگرمی میں بھارتی بحریہ کے جہازوں کی شرکت حکومت ہند کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور مہاساگر (ایم اے ایچ اے ایس اے جی اے آر) — خطوں میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور جامع پیش رفت کے وژن کے عین مطابق ہے۔ یہ شرکت کثیر ملکی بحری تعاون اور خطے کے شراکت دار ممالک کے ساتھ تعمیری روابط کے تئیں بھارت کے مسلسل عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ اس تعیناتی کے دوران بھارتی بحریہ کو پیشہ ورانہ اور آپریشنل سرگرمیوں کے ذریعے شریک بحری افواج کے ساتھ تبادلہ خیال کے مواقع ملیں گے، جس سے مشترکہ بحری چیلنجز کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔
اس بندرگاہی دورے سے بھارت اور فلپائن کے درمیان بڑھتے ہوئے بحری روابط کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔ حالیہ دو طرفہ روابط اور اگست 2025 میں بھارت-فلپائن اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی بنیاد پر یہ تعیناتی دونوں ممالک کے درمیان پیشہ ورانہ روابط اور بحری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
(4)_20260921113810_c26140.jpeg)
(4)_20260921113820_aefaf1.jpeg)
(4)_20260921113831_4ad6de.jpeg)
*****
(ش ح –ش ت-ع ن)
U. No. 3834
(ریلیز آئی ڈی: 2312867)
وزیٹر کاؤنٹر : 9