وزارت دفاع
بھارت – سری لنکا سالانہ باہمی بحری مشق (ایس ایل آئی این ای ایکس-26)
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 SEP 2026 2:03PM by PIB Delhi
سری لنکا اور بھارت کی باہمی بحری مشق کا 13واں ایڈیشن، ایس ایل آئی این ای ایکس-26، وشاکھاپٹنم میں 17 سے 21 ستمبر 2026 تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس مشق کا آغاز بندرگاہی مرحلے سے ہوا، جس کے بعد سمندری مرحلہ شروع ہوگا۔
بھارتی بحریہ کی جانب سے ملک میں ہی تیار کردہ آبدوز شکن جنگی جہاز آئی این ایس کواراتی اور فلیٹ ٹینکر آئی این ایس جیوتی اس مشق میں حصہ لیں گے، جبکہ ایس ایل این ایس سندورالا سری لنکا کی بحریہ کی نمائندگی کر رہا ہے۔
2005 میں شروع کی جانے والی مشق ’ایس ایل آئی این ای ایکس‘ دونوں بحریہ کے درمیان بحری تعاون، باہمی ہم آہنگی اور مشترکہ افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے ایک اہم فورم میں تبدیل ہو چکی ہے۔ ایسٹرن نیول کمانڈ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے بندرگاہی مرحلے کا آغاز افتتاحی تقریب اور ایس ایل این ایس سندورالا کے مہمان عملے کے لیے آئی این ایس کواراتی پر ایک استقبالیہ کے ساتھ ہوا۔ اس مرحلے میں پیشہ ورانہ بات چیت، کراس ڈیک دورے، بہترین طریقوں کا تبادلہ، یوگا، کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں۔ اس کے بعد شروع ہونے والا سمندری مرحلہ سمندر میں مربوط سرگرمیوں کے ذریعے آپریشنل ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو بڑھانے پر مرکوز ہوگا۔
بھارت کے ’مہاساگر‘ کے وژن کے عین مطابق، ایس ایل آئی این ای ایکس-26 ایک محفوظ، مستحکم اور جامع بحری ماحول کے لیے بھارت کے عزم کو تقویت دیتا ہے اور بھارت اور سری لنکا کے درمیان دیرینہ بحری شراکت داری کو مزید مضبوط کرتا ہے۔




**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3810
(ریلیز آئی ڈی: 2312682)
وزیٹر کاؤنٹر : 16