سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
اے وی وائی اے وائی کے ذریعے پورے ہندوستان میں بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود، نگہداشت اور باوقار زندگی کو مضبوط کیا گیا، بزرگ شہریوں کے لیے ادارہ جاتی نگہداشت اور ریاستی سطح پر مخصوص معاونت فراہم کی گئی
آئی پی ایس آر سی اور ایس اے پی ایس آر سی پروگراموں کے تحت 1,089.58 کروڑ روپے خرچ کیے گئے
مالی سال 2014-15 سے مالی سال 2025-26 تک آئی پی ایس آر سی کے تحت 10.76 لاکھ سے زائد بزرگ شہریوں کو معاونت فراہم کی گئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 SEP 2026 7:23PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے بزرگ شہریوں کے لیے مربوط پروگرام (آئی پی ایس آر سی) اور بزرگ شہریوں کے لیے ریاستی ایکشن پلان (ایس اے پی ایس آر سی) کے تحت تقریباً 1,089.58 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ ملک بھر میں مالی سال 2014-15 سے مالی سال 2025-26 تک بزرگ شہریوں کے لیے مربوط پروگرام (آئی پی ایس آر سی) کے تحت 10.76 لاکھ سے زائد بزرگ شہری مستفید ہوئے ہیں۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے سکریٹری، جناب سدھانش پنت نے بتایا کہ مالی سال 2014-15 سے مالی سال 2025-26 تک آئی پی ایس آر سی پروگرام کے تحت تقریباً 953.53 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔
جناب پنت نے کہا کہ مرکزی حکومت اٹل وایو ابھیودیہ یوجنا (اے وی وائی اے وائی) کے ذریعے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود، نگہداشت، تحفظ اور وقار کو مضبوط بنا رہی ہے۔ یہ جامع اسکیم ملک بھر میں ادارہ جاتی اور کمیونٹی پر مبنی معاونتی نظام کو مستحکم کرتے ہوئے صحت مند، فعال، مفید اور باوقار عمر رسیدگی کو فروغ دیتی ہے۔
جناب پنت نے کہا کہ اے وی وائی اے وائی میں رہائش، خوراک، صحت کی دیکھ بھال، معاون آلات، ہیلپ لائن خدمات، استعداد کار میں اضافہ، نگہداشت کرنے والوں کی تربیت اور فعال عمر رسیدگی سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے اہم اجزا میں بزرگ شہریوں کے لیے مربوط پروگرام (آئی پی ایس آر سی)، بزرگ شہریوں کے لیے ریاستی ایکشن پلان (ایس اے پی ایس آر سی)، راشٹریہ وایوشری یوجنا (آر وی وائی)، ایلڈر لائن – بزرگ شہریوں کے لیے قومی ہیلپ لائن اور جیریاٹرک کیئر گیورز کی تربیت شامل ہیں۔
جناب پنت نے کہا کہ بزرگ شہریوں کے لیے مربوط پروگرام (آئی پی ایس آر سی) کے تحت بزرگ شہریوں کو رہائش، خوراک، طبی نگہداشت اور تفریحی سہولیات جیسی ضروری خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سرکاری اداروں، پنچایتی راج اداروں، شہری مقامی اداروں، غیر سرکاری تنظیموں اور کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کی استعداد کار میں اضافہ کرکے مفید اور فعال عمر رسیدگی کو بھی فروغ دیتا ہے۔

سکریٹری نے بتایا کہ مالی سال 2019-20 میں شروع کیے گئے بزرگ شہریوں کے لیے ریاستی ایکشن پلان (ایس اے پی ایس آر سی) کے تحت مجموعی طور پر 136.05 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کا مقصد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان کی مخصوص ضروریات کے مطابق اقدامات نافذ کرنے کے لیے مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔
جناب پنت نے مزید کہا کہ اس جزو کے تحت کیے جانے والے اقدامات میں بیداری مہمات، حساسیت پیدا کرنے کے پروگرام، موتیا بند کی سرجری اور بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے مقصد سے کیے جانے والے دیگر اقدامات شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی ایس آر سی اور ایس اے پی ایس آر سی کے ذریعے حکومت ادارہ جاتی نگہداشت کو مضبوط بنا رہی ہے اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بزرگ شہریوں کے تحفظ، فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کے لیے مقامی ضروریات سے ہم آہنگ اقدامات وضع کرنے کے قابل بنا رہی ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
18-09-2026
U: 3760
(ریلیز آئی ڈی: 2312241)
وزیٹر کاؤنٹر : 5