سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈی ایس ٹی 2 اکتوبر 2026 سے شروع ہونے والی خصوصی مہم 6.0 کے لیے تیار، خصوصی مہم 5.0 کے توسیعی نفاذ کی کامیابیوں کو مزید آگے بڑھانے کا عزم
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 SEP 2026 5:49PM by PIB Delhi
وزیر اعظم کے صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینے اور سرکاری انتظامیہ میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے وژن کے مطابق محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) نے اپنے خود مختار اداروں، ماتحت دفاتر اور فیلڈ یونٹس کے ساتھ مل کر نومبر 2025 سے اگست 2026 تک کی توسیعی عمل درآمد مدت کے دوران ’خصوصی مہم 5.0‘کی رفتار کو برقرار رکھا۔
محکمہ نے زیر التوا معاملات کے نپٹانے، ریکارڈ کے مؤثر انتظام، شکایات کے ازالے، صفائی مہمات اور دفترکے جگہ کے زیادہ سے زیادہ مؤثر استعمال کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔ ان مسلسل کوششوں کے نتیجے میں محکمہ اور اس سے وابستہ اداروں میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
اس مدت کے دوران حاصل کی گئی اہم کامیابیاں درج ذیل ہیں:
- 1,426 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
- 201 عوامی شکایتی اپیلوں کا ازالہ کیا گیا۔
- 35 وی آئی پی حوالہ جات اور 17 بین وزارتی مشاورت کو نمٹایا گیا۔
- 7,099 فائلوں کو بند کیاگیا، جن میں 5,455 فزیکل فائلیں اور 1,644 ای فائلیں شامل ہیں۔
- 324 صفائی مہمات چلائی گئیں۔
- ریکارڈ کے منظم انتظام اور غیر ضروری سامانو ں کو ٹھکانے لگا کر 51,989 مربع فٹ دفتری جگہ خالی کرائی گئی۔
- اسکریپ اور غیر ضروری سامانوں کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگاکر 19,20,173 روپے کی آمدنی حاصل کی گئی۔
ان کامیابیوں کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی خصوصی مہم 6.0 کے تحت سرگرمیاں انجام دینے کے لیے مکمل طور پرتیار ہے، جسے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک نافذ کیا جائے گا۔ محکمہ اپنی تمام تنظیموں میں خصوصی مہم کے مسلسل نفاذ کے ذریعے صفائی ستھرائی کو فروغ دینے، زیر التوا معاملات کو کم کرنے، کام کی جگہ کی کارکردگی بہتر بنانے اور جواب دہ حکمرانی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
*****
ش ح۔ م ع ن۔ت ع
U.No. 3808
(ریلیز آئی ڈی: 2312174)
وزیٹر کاؤنٹر : 8