زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
محکمہ زراعت 2 سے 31 ؍اکتوبر تک خصوصی مہم- 6.0 شروع کرے گا
خصوصی مہم-5 کے دوران زراعت و کسانوں کی بہبود کے محکمہ کی جانب سے مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 SEP 2026 4:53PM by PIB Delhi
محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق زراعت و کسانوں کی بہبود کامحکمہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک خصوصی مہم -6.0 کے تحت اپنی سرگرمیوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔ اس مہم کا مقصد صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی بنانا، سرکاری دفاتر میں زیر التوا معاملوں کو کم سے کم کرنا، ان دفاتر سےمیں آنے والے عام لوگوں کے تجربے کو بہتر بنانا اورسرکاری دفاتر میں پیدا ہونے والے ای ویسٹ کو ضوابط کے مطابق جمع کرنا، الگ کرنا اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا ہے۔
خصوصی مہم 5.0 کے دوران انجام دی گئی کارروائیاں؍ سرگرمیاں:
خصوصی مہم 5.0 کے تحت زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ نے ملک بھر میں اپنے ہیڈکوارٹر، ماتحت و منسلک دفاتر، سرکاری شعبے کے اداروں وغیرہ میں جامع صفائی مہم چلائی۔ محکمہ کے تحت آنے والی متعدد تنظیموں کی جانب سے شجرکاری اور عوامی مقامات کی صفائی کی سرگرمیاں بھی انجام دی گئیں۔ محکمہ کی اہم ترجیحات میں عوامی شکایات، بالخصوص اہم سرکاری اسکیموں کے نفاذ سے متعلق شکایات کا ازالہ شامل تھا۔ وزارت سے متعلق کسی بھی مسئلے کی شکایت درج کرانے کے لیے ملک کے شہریوں، بشمول کسانوں، کو دستیاب سی پی گرامس کے علاوہ محکمہ نے اپنی اہم اسکیموں، جیسے پی ایم کسان اور پی ایم ایف بی وائی کے لیے مخصوص پورٹل بھی تیار کیے ہیں۔مرکزی وزیر زراعت نے ان پورٹلز پر موصول ہونے والی کسانوں کی شکایات کے ازالے کے معیار کا جائزہ لیا۔ محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سکریٹری نے 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک جاری رہنے والے عمل درآمد کے مرحلے کے دوران مقررہ اہداف کے حصول کے لیے افسران کی رہنمائی کی۔

محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے تعاون سے اس محکمے کی جانب سے 9 اکتوبر 2025 کو ’عوامی شکایات اور خصوصی مہم-5.0 کے موضوع پر ایک کامیاب ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس سے سکریٹری (ڈی اےاینڈ ایف ڈبلیو) اور سکریٹری (ڈی اے آر پی جی) نے خطاب کیا۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ کےتحت تمام ماتحت اور منسلک دفاتر نے اس مہم میں پرجوش انداز میں حصہ لیا۔ اس مہم کا خصوصی مرکز ای ویسٹ کو ٹھکانے لگانا تھا۔ اسی تناظر میں فارم مشینری ٹریننگ اینڈ ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹس نے ای ویسٹ کے مواد کا استعمال کرتے ہوئے کسانوں کے زیر استعمال آلات اور مشینری کے متعدد ماڈل تیار کیے، جن میں ڈرون، ٹریکٹر، کلٹیویٹر وغیرہ کے ماڈل شامل تھے۔ ورکشاپ کے دوران ان اشیا کی نمائش بھی منعقد کی گئی۔محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے سکریٹری نے بھی افسران کی ان کوششوں کو سراہا۔ محکمہ نے ان اقدامات کو ’’ویسٹ ٹو ویلتھ‘‘ زمرے کے تحت بہترین عملی نمونوں کے طور پر شامل کیا۔

اس محکمے کے پاس کسانوں کی شکایات کے ازالے کا ایک انتہائی مضبوط اور مؤثر نظام موجود ہے۔ سی پی گرامز (سی پی جی آر اے ایم ایس) کے علاوہ ‘کرشی رکشک پورٹل’ کسانوں کو پردھان منتری فصل بیما یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) سے متعلق ان کی تمام شکایات کے حل کے لیے ایک ہی جگہ (ون اسٹاپ پلیٹ فارم) سہولت فراہم کرتا ہے۔

خصوصی مہم 5.0 کے دوران اس محکمے اور اس کے منسلک، ماتحت اور فیلڈ دفاتر وغیرہ کی جانب سے 6 پی آئی بی نوٹ جاری کیے گئے اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، جیسے ٹوئٹر، لنکڈ ان، انسٹاگرام، فیس بک وغیرہ پر 274 سے زائد ٹوئٹس اور پوسٹس کی گئیں۔
خصوصی مہم 5.0 کے دوران اس محکمے کی پیش رفت اور حاصل کردہ کامیابیاں درج ذیل ہیں:
|
نمبرشمار
|
پیمانے
|
اہداف
|
کامیابیاں
|
|
1
|
صفائی مہم کے مقامات کی تعداد
|
1133
|
1133
|
|
2
|
ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے زیر التواء ریفرنسز کی تعداد
|
32
|
31
|
|
3
|
زیر التواء عوامی شکایات
|
177336
|
177336
|
|
4
|
ریکارڈ مینجمنٹ
(فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا)
|
31722
|
31722
|
|
5
|
ریکارڈ مینجمنٹ
(فزیکل فائلوں کوبند کیاگیا)
|
10597
|
10597
|
|
6
|
خالی جگہ (مربع فٹ میں)
|
|
18,042 مربع فٹ
|
|
7
|
حاصل کردہ آمدنی (روپے میں رقم)
|
|
40,38,150 روپے
|
*****
ش ح۔ م ع ن۔ت ع
U.No. 3804
(ریلیز آئی ڈی: 2312160)
وزیٹر کاؤنٹر : 10