ادویات سازی کا محکمہ
دو، اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک خصوصی مہم 6.0
ای-کچرے کے بندوبست ، شکایات کے ازالے اور فیلڈ دفاتر تک رسائی کے ذریعے خصوصی مہم 6.0 کو فروغ دیا جائے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 SEP 2026 3:47PM by PIB Delhi
کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت کے دواسازی کے محکمہ کےساتھ نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے)، نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آرز) کے سات ادارے، فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) اور سرکاری سیکٹر کے تحت آنے والے ادارے (پی ایس یوز) بینگال کیمیکل اینڈ فارماسیوٹیکل لمیٹڈ (بی سی پی یل)، ہندوستان اینٹی بایوٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) اور کرناٹک اینٹی بایوٹکس اینڈ فارماسیوٹیکلز لمیٹڈ (کے اے پی ایل) خصوصی مہم 6.0 میں 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک سرگرم طور پر حصہ لیں گی۔ اس مہم کا مقصد سوچھتا کے طریقہ کار کو ادارہ جاتی شکل دینا اور دفاتر میں زیر التوا معاملات کو ختم کرکے سرکاری امور کو مزید منظم اور مؤثر بنانا ہے۔
مہم کو دو عملی مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے:
- تیاری کا مرحلہ (15 سے 30 ستمبر 2026) : ہدف مقامات کی نشاندہی، زیر التوا معاملات کا جائزہ اور ای-کچرے کی نقشہ سازی۔
- عمل درآمد کا مرحلہ (2 سے 31 اکتوبر 2026) : صفائی مہم، ناکارہ اشیا کو ٹھکانے لگانے اور شکایات کے ازالے کی کارروائی۔
خصوصی مہم 6.0 کے تحت توجہ کے اہم شعبے:
- ای-کچرے کا انتظام: ای-کچرے کے بندوبست سے متعلق 2022 کے قواعد کے مطابق الیکٹرانک کچرے کو محفوظ طریقے سے جمع کرنا، اسے الگ کرنا اور ٹھکانے لگانا۔
- شکایات اور حوالہ جات کا ازالہ: زیر التوا ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات، ریاستی حکومتوں کے مراسلات، وزیر اعظم کے دفتر کے حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں، عوامی شکایات اور سی پی جی آر اے ایم ایس اپیلوں کے تیز رفتار ازالے کو یقینی بنانا۔
- فیلڈ دفاتر تک رسائی: فیلڈ دفاتر، سرکاری شعبے کی کمپنیوں اور این آئی پی ای آرز کی سرگرم شرکت کے ذریعے بیرونی صفائی مہم، دفاتر کی خوبصورتی اور پائیداری سے متعلق سرگرمیاں انجام دینا۔
مذکورہ اقدامات کے ذریعے دواسازی کا محکمہ شفاف حکمرانی، مؤثر عوامی خدمات کی فراہمی اور دفاتر کے پائیدار انتظام کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
.......................................
) ش ح –ش م-ق ر)
U.No. 3797
(ریلیز آئی ڈی: 2312103)
وزیٹر کاؤنٹر : 5