اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت فولاد 24 ستمبر کو فولاد کی درآمد سے متعلق مسائل پر اوپن ہاؤس کا انعقاد کرے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 SEP 2026 11:36AM by PIB Delhi

وزارت فولاد 24 ستمبر 2026 کو نئی دہلی کے نیتا جی نگر میں واقع جی پی او اے-3 کی تیسری منزل کے اسٹیل روم میں اسٹیل کی درآمد سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے اوپن ہاؤس کا انعقاد کرے گی۔ کمپنیاں اور ایسوسی ایشنز اوپن ہاؤس میں مذکورہ موضوعات سے متعلق اپنے مسائل پیش کر سکتی ہیں۔ اوپن ہاؤس میں شرکت کے لیے مذکورہ تاریخ پر تصدیق شدہ ٹائم سلاٹ حاصل کرنے کی غرض سے ای میل [tech-steel[at]nic[dot]in] پراپنی درخواست بھیجی جا سکتی ہے۔

ای میل بھیجتے وقت درج ذیل معلومات شامل کی جا سکتی ہیں:

1. کمپنی/ایسوسی ایشن کا نام

2. صنعت اور مصنوعات کی قسم – آٹو/ایرو اسپیس/ٹیلی کام/دفاع وغیرہ

3. مسئلہ ایس آئی ایم ایس/ایس اے آر اے ایل ایس آئی ایم ایس/کیو سی او  استثنی سے متعلق ہے

4. ایس آئی ایم ایس/ایس اے آر اے ایلایس آئی ایم ایس/کیو سی او استثنی کی درخواست کا حوالہ، اگر کوئی ہو

5. مسئلے کی مختصر تفصیل (زیادہ سے زیادہ 50 الفاظ)

6. شریک فرد کا نام اور عہدہ (تیسرے فریق کی نمائندگی کی اجازت نہیں ہوگی)

7. شریک فرد کے رابطے کی تفصیلات (موبائل نمبر اور ای میل)

اوپن ہاؤس صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوگا اور مخصوص وقت کے سلاٹس کی اطلاع ای میل کے ذریعے دی جائے گی۔ انتظامی مشکلات کے باعث موقع پر براہ راست شرکت ممکن نہیں ہوگی اور وسیع تر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ادارے کی جانب سے صرف ایک نمائندے کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

جن کمپنیوں یا ایسو سی ایشن کو اسٹیل کی درآمد کے لئے ایس آئی ایم ایس/ایس اے آر اے ایل ایس آئی ایم ایس/کیو سی او استثنی سے متعلق مسائل درپیش ہیں، انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تصدیق شدہ  ٹائم کی سلاٹس حاصل کرنے کے لیے 21 ستمبر 2026 کو دوپہر 2 بجے تک مذکورہ ای میل پر اپنی درخواست بھیج دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع ح۔ ن م۔

U-3777


(ریلیز آئی ڈی: 2311878) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी