وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے تنازعات کی جگہ بات چیت اور مرکز و ریاستوں کے تعلقات میں اعتماد مضبوط بنانے کے طریقوں کو اجاگر کرنے والا مضمون شئیر کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 SEP 2026 2:57PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج آسام کے وزیرِ اعلیٰ جناب ہیمنت بسوا سرما کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ کیسے تنازعات کی جگہ بات چیت کاموقع مل رہا ہے، مرکز اور ریاستوں کے تعلقات میں اعتماد مضبوط ہو رہا ہے اور ترقیاتی پیش رفت کے لیے نئی راہیں کھل رہی ہیں۔ مضمون میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران باہمی وفاقیت میں آنے والی تبدیلی، اب تک کی پیش رفت اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا:
”مکالمہ تنازعات کی جگہ لے رہا ہے، اعتماد مرکز اور ریاستوں کے تعلقات کو مضبوط کر رہا ہے اور ترقی پیش رفت کے لیے نئی راہیں کھول رہی ہے۔ اپنے تازہ مضمون میں آسام کے وزیرِ اعلیٰ جناب @himantabiswa نے گزشتہ ایک دہائی میں عملی شکل اختیار کرنے والی تعاونی وفاقیت میں تبدیلی کا جائزہ لیا ہے۔ یہ اس بات پر غور کرنے کے لیے ایک مفید تحریر ہے کہ ہم نے اب تک کتنا سفر طے کیا ہے اور اعتماد کے ساتھ کیا کچھ حاصل کیا ہے!“
********
(ش ح ۔م ش ع ۔ت ا )
U. No. 3771
(ریلیز آئی ڈی: 2311848)
وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam