سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی راج مارگ یاترا ایپ پر ’ون ٹیگ‘ فاسٹ ٹیگ پورٹیبلٹی سروس دستیاب


’ون ٹیگ‘ فاسٹ ٹیگ پورٹیبلٹی کی سہولت سے راج مارگ یاترا موبائل ایپ پر قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں کے لیے شہریوں پر مرکوز خدمات میں اضافہ ہوا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2026 4:15PM by PIB Delhi

فاسٹ ٹیگ صارفین کے لیے انتخاب کے مواقع کو بہتر بنانے کے مقصد سے ’ون ٹیگ‘—فاسٹ ٹیگ پورٹیبلٹی سروس اب نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کی ’راج مارگ یاترا‘ ایپ پر دستیاب ہے۔ اس اقدام کے تحت فاسٹ ٹیگ صارفین اپنی گاڑی پر لگے موجودہ فاسٹ ٹیگ کو برقرار رکھتے ہوئے اسے جاری کرنے والے ادارے کو تبدیل کر سکتے ہیں، جس سے نیا فزیکل ٹیگ حاصل کرنے کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔ ’ون ٹیگ‘ فاسٹ ٹیگ پورٹیبلٹی کی دستیابی سے ’راج مارگ یاترا‘ ایپ پر قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں کے لیے شہریوں پر مرکوز خدمات میں اضافہ ہوا ہے، جن میں فاسٹ ٹیگ سالانہ پاس، فاسٹ ٹیگ لوکل پاس، ایمرجنسی ہیلپ لائن 1033 سمیت دیگر خدمات شامل ہیں۔

’راج مارگ یاترا‘ ایپ صارفین کو فاسٹ ٹیگ پورٹیبلٹی کے عمل میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ فاسٹ ٹیگ صارفین ایپ پر لاگ اِن کرکے اپنی گاڑی، کا رجسٹریشن نمبر درج کر کے اہلیت کی جانچ کر سکتے ہیں۔ موجودہ جاری کنندہ بینک کی جانب سے صارف کو چھ ہندسوں پر مشتمل موبائل ویری فکیشن کوڈ (ایم وی سی) موصول ہوگا۔ اجازت ملنے کے بعد صارف کو نیا جاری کنندہ منتخب کرنا ہوگا، کسٹمر ویری فکیشن مکمل کرنا ہوگا اور پورٹیبلٹی کا عمل مکمل کرنے کے لیے نئے جاری کنندہ کے ساتھ والیٹ آن بورڈنگ مکمل کرنی ہوگی۔ پورٹیبلٹی کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد گاڑی کے رجسٹریشن نمبر سے منسلک موجودہ فاسٹ ٹیگ آئی ڈی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، جس سے صارفین مختلف جاری کنندہ بینک کے ساتھ اسی فزیکل ٹیگ کا استعمال جاری رکھ سکیں گے۔

پورٹیبلٹی مکمل ہونے کے بعد سابقہ جاری کنندہ موجودہ فاسٹ ٹیگ والیٹ کو بند کر دے گا اور قابلِ اطلاق ایڈجسٹمنٹ کے بعد دستیاب بیلنس واپس کر دے گا۔ اس کے علاوہ، انٹرآپریبل فاسٹ ٹیگ کو دوبارہ پورٹ کیے جانے سے پہلے 6 ماہ کی کولنگ مدت ہوگی۔

’ون ٹیگ‘ اقدام بار بار نئے ٹیگ تیار کرنے کی ضرورت کو کم کرکے فاسٹ ٹیگ کے لائف سائیکل مینجمنٹ کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا، جس سے آپریشنل اخراجات، ترسیل اور دوبارہ اجرا کے اخراجات میں کمی آئے گی۔ ’ون ٹیگ‘ جاری کنندہ تبدیل کرنے کے عمل کو مزید آسان بنانے، صارفین کے انتخاب کے مواقع بڑھانے اور زیادہ باہمی مطابقت رکھنے والے اور مؤثر فاسٹ ٹیگ ماحولیاتی نظام میں بھی تعاون دینے میں مدد کرے گا۔

98 فیصد سے زیادہ رسائی کی شرح اور تقریباً 13 کروڑ صارفین کے ساتھ فاسٹ ٹیگ نے ملک میں الیکٹرانک ٹول کلیکشن نظام میں نمایاں تبدیلی پیدا کی ہے۔ ’ون ٹیگ‘ کا آغاز ڈیجیٹل ٹولنگ کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوطی فراہم کرے گا اور فاسٹ ٹیگ صارف کوبھی زیادہ لچک فراہم کرے گا، جبکہ وہ اپنے موجودہ فزیکل ٹیگ کو برقرار رکھتے ہوئے قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں کے لیے زیادہ سہولت حاصل کر سکیں گے۔

******

ش ح ۔ ش م ۔ م ا

UR No-3724


(ریلیز آئی ڈی: 2311528) وزیٹر کاؤنٹر : 9