وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے بھارت کے جامع ترقیاتی سفر کو اجاگر کرنے والا مضمون شیئر کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 SEP 2026 1:35PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سابق صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ بھارت کا ترقیاتی سفر کس طرح ان لوگوں کو تیزی سے مرکزی دھارے میں لا رہا ہے جن کی آواز نہیں سنی جاتی تھی، جو نظر انداز تھے یا جن تک بنیادی سہولیات کی رسائی نہیں تھی۔
جناب کووند نے وزیر اعظم کی ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کے منتر پر توجہ مرکوز کرنے کو اجاگر کیا اور کہا کہ اب حاشیے پر موجود طبقے بھارت کی ترقی کی امنگ کے مرکز کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:
سابق صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند لکھتے ہیں کہ بھارت کی ترقی کی داستان میں ان لوگوں کو تیزی سے مرکزی دھارے میں لایا جا رہا ہے جن کی آواز نہیں سنی جاتی تھی، جو نظر انداز تھے یا جن تک بنیادی سہولیات کی مناسب رسائی نہیں تھی۔
وہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سب کا ساتھ، سب کا وکاس پر توجہ کو اجاگر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب حاشیے پر موجود طبقے بھارت کی ترقی کی امنگ کے مرکز کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
********
) ش ح ۔ ش آ۔ ن ع)
U.No.3701
(ریلیز آئی ڈی: 2311389)
وزیٹر کاؤنٹر : 10