وزارتِ تعلیم
اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ کے زیر اہتمام ٹھوس اور ای-فضلہ کے بندوبست سے متعلق قومی ویبینار کا انعقاد
اسکول کے طلبا کے لیے ٹھوس فضلہ کے بندوبست سے متعلق ضابطہ2026 پر کوئز 17 ستمبر سے 17،اکتوبر 2026 تک منعقد کیا جائے گا
خصوصی مہم 6.0 کے تحت 7 لاکھ صفائی مہموں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 SEP 2026 9:06PM by PIB Delhi
تعلیم کی مرکزی وزارت کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ (ڈی او ایس ای ایل) کی جانب سے آج نئی دہلی میں سالڈ اینڈ ای-ویسٹ مینجمنٹ-ٹھوس اور ای-فضلہ بندوبست سے متعلق ایک قومی ویبینار کا انعقاد کیا گیا ، جس کا مقصد سوچھتا ہی خدمت 2026 اور خصوصی مہم 6.0 کو آگے بڑھانا ہے ۔


اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ (ڈی او ایس ای ایل)کے سکریٹری جناب ٹی کے انیل کمار نے اسکول کے طلباء میں ماحولیاتی بیداری اور ذمہ دار شہریت کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی) 2020 کے وژن پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے بتایا کہ خصوصی مہم 5.0 کے تحت تقریباًایک لاکھ اسکولی طلباء نے چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کے 10 شہروں میں 4,000 کلوگرام سے زیادہ ای فضلہ اکٹھا کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آلودگی کو کم کرنے ، وسائل کے تحفظ ، ری سائیکلنگ اور وسائل کی بازیابی کو فروغ دینے اور کچرے کے محفوظ اور سائنسی انتظام کو یقینی بنانے کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ رولز یعنی ٹھوس فضلہ کے بندوبست سے متعلق ضوابط2026 کا موثر نفاذ ضروری ہے ۔


اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ (ڈی او ایس ای ایل)کی جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر امرپریت دُگل نے طلبا کو ماحولیاتی چیلنجوں کو سمجھنے اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دارانہ رویوں ، اقدار اور رویے کو فروغ دینے کے لیے ایک قیمتی پلیٹ فارم فراہم کرنے میں مشن لائف کے لیے ایکو کلب کے اہم کردار پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ سوچھتا پکھواڑا (یکم سے 15 ستمبر 2026) ، سوچھتا ہی سیوا (17 ستمبر سے17 ،اکتوبر 2026) اور خصوصی مہم 6.0 (2 اکتوبرسے 31 اکتوبر 2026) کو اسکول کے طلباء اور وسیع تر اسکول برادری کے درمیان صفائی ستھرائی اور ذمہ دار ماحولیاتی طریقوں کی ثقافت کو گہرا کرنے کے موقع کے طور پر دیکھا جانا چاہیے ۔
سوچھتا ہی سیوا 2026 کے ایک حصے کے طور پر ، انہوں نے چھٹی سے بارہویں جماعت کے طلبا کے لیے "سالڈ ویسٹ مینجمنٹ رولز 2026" پر ایک کوئز مقابلے کا بھی اعلان کیا ۔ کوئز کی میزبانی ایکو کلبس فار مشن لائف پورٹل پر 17 ستمبر سے 17 اکتوبر 2026 تک کی جائے گی ۔


ویبینار میں ’ٹھوس فضلہ کے بندوبست‘ کے موضوع پر ماہرین کی جانب سے پیشکشیں کی گئیں اور مشن لائف کے لیے ایکو کلبس کے پورٹل کا عملی تعارف بھی پیش کیا گیا۔ اس کے ذریعے شرکا کو ماحولیاتی بیداری اور طلبہ کی شمولیت کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور اس پر دستیاب وسائل کا جائزہ فراہم کیا گیا۔


مشن لائف کے لیے ایکو کلبس کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے اس ویبینار کا مقصد اسکولی طلبہ اور متعلقہ فریقوں کو ذمہ دارانہ طور پر فضلہ کے بندوبست کے طریقوں، ماخذ پر فضلے کی علیحدگی، ری سائیکلنگ، دوبارہ استعمال اور ٹھوس و الیکٹرانک فضلے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے بارے میں حساس بنانا تھا۔ یوٹیوب کے ذریعے 2.6 لاکھ سے زیادہ اسکولی طلبہ، اساتذہ اور برادری کے ارکان نے ویبینار میں شرکت کی۔

خصوصی مہم 6.0 کے لیے ایک پورٹل بھی آج ایک دیگر تقریب میں شروع کیا گیا۔ اس موقع پر اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ(ڈی او ایس ای ایل)کے سکریٹری نے بتایا کہ محکمہ نے خصوصی مہم 6.0 کے تحت ملک بھر میں 7 لاکھ صفائی مہمات چلانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
*****
ش ح۔م م ع ۔ش ا
Urdu No-3691
(ریلیز آئی ڈی: 2311219)
وزیٹر کاؤنٹر : 4