کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت نے اتر پردیش سے اپنے مختص کوئلہ بلاک کی ترقی کے کام میں تیزی لانے کی اپیل کی، سی آئی ایل -کول انڈیا لمیٹڈ ریاست کی کوئلہ کی ضرورت پوری کرنے کے لئے پرعزم
973 ملین ٹن سے زائد ذخائر رکھنے والا سہا رپور-جامرپانی بلاک الاٹمنٹ کے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود اب تک غیر فعال، سی آئی ایل- کوئلہ انڈیا لمیٹڈ کی مسلسل فراہمی کے باعث یو پی آر وی یو این ایل کے کوئلہ کے ذخیرے میں مسلسل اضافہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 SEP 2026 8:51AM by PIB Delhi
ذرائع ابلاغ کی حالیہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ کوئلے کی فراہمی میں رکاوٹ کے باعث اتر پردیش کو بجلی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ کوئلہ کی وزارت اصل صورت حال واضح کرنے اور ریاست کو اپنے مختص کوئلہ بلاک کی ترقی کے کام میں تیزی لانے کا مشورہ دوبارہ دینے کے لیے درج ذیل حقائق ریکارڈ پر لاتی ہے۔ ساتھ ہی، کوئلہ انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) ریاست کی کوئلے کی ضرورت پوری کرنے کے لیے مسلسل مکمل تعاون کر رہا ہے۔
مورخہ15.09.2026تک اتر پردیش راجیہ ودیوت اُتپادن نگم لمیٹڈ (یو پی آر وی یو این ایل) کے کسی بھی تھرمل پاور پلانٹ کو نازک ذخیرے کے زمرے میں نہیں رکھا گیا ہے۔ لہٰذا، موجودہ ذخیرے کی صورت حال سے پاور پلانٹس کی سطح پر کوئلہ کی دستیابی میں کسی شدید قلت کا اشارہ نہیں ملتا۔
اتر پردیش کو اپنی مختص کان کی ترقی کے کام میں تیزی لانے کی ضرورت
جھارکھنڈ کے ضلع دمکا میں واقع ساہر پور-جامرپانی کوئلہ بلاک، جس میں 973 ملین ٹن سے زائد کے ذخائر موجود ہیں، کوئلہ کی وزارت نے 13.08.2015 کو کوئلہ کانیں (خصوصی دفعات) ایکٹ- 2015 کے تحت یو پی آر وی یو این ایل کو مختص کیا تھا۔ اس کا مقصد خصوصی طور پر یو پی آر وی یو این ایل کے تھرمل پاور منصوبوں کی کوئلہ کی ضرورت پوری کرنا تھا۔
بلاک کی تخصیص کے دس سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود، یو پی آر وی یو این ایل کی جانب سے مطلوبہ پہل نہ کیے جانے کے باعث اسے فعال بنانے کی سمت میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ نتیجتاً، اتر پردیش کے بجلی گھروں کی کوئلہ کی پوری ضرورت اب بھی سی آئی ایل کے ذریعے پوری کی جا رہی ہے۔
اس کے برعکس، ساہرپور-جمرپانی کی تخصیص کی تاریخ کے بعد یا اسی تاریخ کو بجلی کے شعبے میں مختص کیے گئے دیگر 14 کوئلہ بلاکس کو پہلے ہی فعال کیا جا چکا ہے اور ان سے متعلقہ آخری استعمال والے بجلی گھروں کے لیے کوئلے کی پیداوار بھی شروع ہو چکی ہے۔ کوئلہ کی وزارت نے اتر پردیش حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ساہرپور-جامرپانی بلاک کی ترقی کے لیے فوری اقدامات کرے، تاکہ بیرونی ذرائع پر انحصار کم کیا جا سکے اور اپنے بجلی گھروں کے لیے طویل مدتی ایندھن کی یقینی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
کوئلے کی فراہمی کی صورت حال: سی آئی ایل کی جانب سے یو پی آر وی یو این ایل کو مسلسل مکمل تعاون
یو پی آر وی یو این ایل کے تھرمل پاور پلانٹس میں کوئلے کے ذخیرے کی صورت حال میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ 01.09.2026 کو ذخیرہ 7.25 لاکھ ٹن (ایل ٹی) تھا، جو 15.09.2026 تک بڑھ کر 8.41 لاکھ ٹن ہو گیا۔ گزشتہ سات دنوں کے دوران روزانہ اوسطاً تقریباً 0.90 لاکھ ٹن کوئلہ موصول ہوا، جبکہ روزانہ اوسط کھپت تقریباً 0.83 لاکھ ٹن رہی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئلے کے ذخیرے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
|
پیرامیٹر
|
01.09.2026 تک
|
15.09.2026 تک
|
|
یو پی آر وی یو این ایل پلانٹس (ایل ٹی) میں کوئلہ کا ذخیرہ
|
7.25
|
8.41
|
اس بہتری کی عکاسی ریلوے کے ذریعے مسلسل کوئلے کی فراہمی سے بھی ہوتی ہے۔ گزشتہ 10 دنوں کے دوران سی آئی ایل نے یو پی آر وی یو این ایل کے بجلی گھروں کو روزانہ اوسطاً تقریباً 17.7 ریک کوئلہ فراہم کیا۔ اس کے علاوہ، سی آئی ایل نے 03.09.2026 کو یو پی آر وی یو این ایل سمیت تمام بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں (جینکوز) اور آزاد بجلی پیدا کرنے والے اداروں (آئی پی پیز) کو سڑک/آر سی آر طریق کار کے تحت اضافی مقدار میں کوئلہ فراہم کرنے کی پیشکش کی، تاکہ تھرمل پاور پلانٹس (ٹی پی پیز) میں کوئلے کے ذخیرے کو مزید بڑھایا جا سکے۔
یو پی آر وی یو این ایل کے بجلی گھروں میں توجہ طلب مسائل
مختلف بجلی گھروں میں کوئلہ اتارنے سے متعلق مسائل موجود ہیں، جن کے باعث ریلوے کی جانب سے وقتاً فوقتاً ریک کھڑے کرنے پر پابندیاں عائد ہوتی ہیں اور کوئلے کی فراہمی میں مزید اضافے کی گنجائش محدود ہو جاتی ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کوئلے کا ذخیرہ 8 لاکھ ٹن سے تجاوز کرنے کے باوجود، موجودہ ماہ میں یو پی آر وی یو این ایل کے تھرمل پاور پلانٹس کا پلانٹ لوڈ فیکٹر (پی ایل ایف) صرف تقریباً 48 فیصد ہے۔ لہٰذا، موجودہ ماہ میں بجلی کی کم پیداوار کو بجلی گھروں کی سطح پر کوئلے کی ناکافی دستیابی سے منسوب نہیں کیا جا سکتا۔ بجلی کی پیداوار میں بہتری کے لیے ریاست کو اپنے بجلی گھروں میں موجود عملیاتی مسائل کو دور کرنے اور دستیاب کوئلے کے ذخیرے کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
کوئلہ کی وزارت اور کوئلہ انڈیا لمیٹڈ ملک بھر میں، بشمول اتر پردیش، کوئلے کی فراہمی کے لیے پوری طرح پُرعزم ہیں۔ ساتھ ہی، وزارت نے اتر پردیش حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سا ہرپور-جامرپانی میں اپنے مختص کوئلہ بلاک کی جلد ترقی کو ترجیح دے، تاکہ اپنے تھرمل پاور پلانٹس کے لیے طویل مدتی ایندھن کی یقینی فراہمی کو مضبوط بنایا جا سکے اور بیرونی ذرائع سے کوئلے پر انحصار کم کیا جا سکے۔
*****
ش ح – ظ الف – ش ب
UR No. 3682
(ریلیز آئی ڈی: 2311204)
وزیٹر کاؤنٹر : 9