وزارت دفاع
ہندوستانی کوسٹ گارڈ کمانڈروں کی 43ویں کانفرنس 17 ستمبر کو نئی دہلی میں شروع ہوگی
وزیر مملکت برائے دفاع اعلیٰ قیادت سے خطاب کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 SEP 2026 6:07PM by PIB Delhi
ہندوستانی کوسٹ گارڈ کمانڈرز (آئی سی جی) کی کانفرنس کا 43واں ایڈیشن 17 سے 19 ستمبر 2026 تک نئی دہلی میں کوسٹ گارڈ ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوگا۔ وزیر مملکت برائے دفاع جناب سنجے سیٹھ افتتاحی روز سروس کی اعلیٰ قیادت سے خطاب کریں گے۔ ان کی بات چیت ہندوستانی کوسٹ گارڈ کو مستحکم کرنے اور بحری مفادات اور قومی سلامتی کے تحفظ میں اس کے کردار کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرے گی۔
یہ سالانہ اعلیٰ سطحی اجتماع ہندوستانی کوسٹ گارڈ کا اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ فورم ہے، جس میں ملک بھر سے سینیئر کمانڈر شرکت کرتے ہیں اور تزویراتی، عملیاتی اور انتظامی ترجیحات پر غور و خوض کرتے ہیں۔ تین روزہ کانفرنس کے دوران ”موجودہ اور ابھرتے ہوئے بحری سلامتی کے چیلنج“، ”عملی تیاری اور وسائل کی تعیناتی“، ”صلاحیتوں میں اضافے اور فورس کی جدید کاری کا روڈ میپ“ اور ”قومی بحری حکمت عملی سے ہم آہنگ تنظیمی ترجیحات“ جیسے موضوعات پر غور کیا جائے گا۔
کانفرنس میں حکومت کے آتم نربھر بھارت کے وژن کے مطابق ”میک اِن انڈیا“ پروگرام کے تحت مقامی سطح پر تیاری اور خود انحصاری کو فروغ دینے کے لیے جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اس طرح یہ کانفرنس ایک مضبوط، جدید اور مستقبل کے چیلنجوں کے لیے تیار ہندوستانی کوسٹ گارڈ کی تعمیر کی مسلسل کوشش میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جو ہندوستان کے خودمختار بحری مفادات کے تحفظ کے لیے وقف ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
U: 3663
(ریلیز آئی ڈی: 2311086)
وزیٹر کاؤنٹر : 5