راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
azadi ka amrit mahotsav

کیپ ٹاؤن میں 69ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کے دوسرے روز کی کارروائی میں ہندوستانی وفد کی فعال شرکت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 SEP 2026 6:02PM by PIB Delhi

ہندوستانی پارلیمانی وفد نے جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں 12 سے 19 ستمبر 2026 تک منعقد ہونے والی 69ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس (سی پی سی) کے دوسرے روز کی غور و خوض کی کارروائی میں فعال طور پر شرکت کی۔

جناب ہری ونش، معزز ڈپٹی چیئرمین، راجیہ سبھا نے ”متنوع معیشتوں میں جامع اور منصفانہ تجارت کے لیے بین پارلیمانی مکالمے کو فروغ دینا، دولت مشترکہ اور اس سے باہر عدم مساوات اور پسماندگی سے نمٹنا“ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس کے اہم اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کی نیشنل کونسل آف پروونسز (این سی او پی) کی چیئرپرسن محترمہ ریفیلوی متشوینی تسپانے کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کی، جس میں باہمی پارلیمانی دلچسپی کے امور پر خیالات کا تبادلہ کیا گیا اور ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محترمہ ریتو کھنڈوری بھوشن، اسپیکر، اتراکھنڈ نے ”بین نسلی مساوات: پارلیمانی جمہوریت کا مستقبل“ کے موضوع پر دولت مشترکہ کی خواتین پارلیمنٹیرین (سی ڈبلیو پی) کے اجلاس کی صدارت کی۔ جناب وجیندر گپتا، اسپیکر، دہلی قانون ساز اسمبلی نے سی ڈبلیو پی، سی پی اے کی چھوٹی شاخوں اور معذوری کے حامل دولت مشترکہ کے پارلیمنٹیرین (سی پی ڈبلیو ڈی) کی مشترکہ ورکشاپ ”وسائل کی کمی سے دوچار پارلیمانوں میں شمولیت کے اقدامات پر عمل درآمد“ کی صدارت کی۔ ڈاکٹر ڈی پورندیشوری، رکن پارلیمنٹ، لوک سبھا نے سی ڈبلیو پی کے ”سب کے لیے قانون سازی: طریقہ کار، عملی اقدامات اور پالیسی میں صنفی مرکزی دھارے کو شامل کرنا“ کے موضوع پر منعقدہ اجلاس میں پینلسٹ کی حیثیت سے شرکت کی۔

جامع اور منصفانہ تجارت اور اقتصادی ترقی سے متعلق مباحثے کے دوران جناب کلتار سنگھ سندھواں، اسپیکر، پنجاب نے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور کسانوں اور پروڈیوسروں کے لیے قرض اور ادارہ جاتی تعاون تک رسائی بہتر بنانے کے سلسلے میں ہندوستان کے تجربے پر روشنی ڈالی۔ جناب کرشنا پرساد تنیٹی، رکن پارلیمنٹ، لوک سبھا نے کھلے، جامع اور قواعد پر مبنی کثیر فریقی تجارتی نظام کے لیے ہندوستان کے عزم پر زور دیا اور عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے تنازعات کے تصفیے کے لیے دو سطحی پابند طریقہ کار کی تجویز پیش کی۔

جناب سی سدانندن ماسٹر، رکن پارلیمنٹ، راجیہ سبھا اور جناب تھیروو انچور رادھا کرشنن، اسپیکر، کیرالہ نے ”قابل رسائی پارلیمان: معذوری کے حامل افراد کے لیے شمولیت“ کے موضوع پر مباحثے میں حصہ لیا۔ محترمہ نمیتا منڈاڈا، رکن قانون ساز اسمبلی، مہاراشٹر نے جامع اور خاندان دوست پارلیمانی کام کی جگہوں کو فروغ دینے کی ایک مثال کے طور پر مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں بچوں کی نگہداشت کے مراکز قائم کیے جانے پر اظہار خیال کیا۔

ہندوستانی وفد کی شرکت نے دولت مشترکہ کے ممالک کے درمیان تعمیری پارلیمانی روابط، جامع حکمرانی اور قانون سازی کے تجربات کے تبادلے کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

***********

ش ح۔ ف ش ع

  U: 3662


(ریلیز آئی ڈی: 2311080) وزیٹر کاؤنٹر : 11