سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 بابو جگجیون رام نیشنل فاؤنڈیشن ذات پات اور طبقاتی امتیاز سے پاک معاشرے کے خواب کو آگے بڑھا رہا ہے


بی جے آر این ایف درج فہرست ذاتوں، کمزور طبقات اور محروم برادریوں کو بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہا ہے.

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 SEP 2026 6:20PM by PIB Delhi

 بابو جگجیون رام نیشنل فاؤنڈیشن (بی جے آر این ایف) حکومت ہند کی وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے، جو سابق نائب وزیراعظم بابو جگجیون رام کے نظریات اور وژن کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔

فاؤنڈیشن سماجی انصاف کو فروغ دینے اور امتیاز کے خاتمے کے مقصد سے مختلف ترقیاتی اقدامات کے ذریعے درج فہرست ذاتوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کی ترقی کے لیے کام کرتا ہے۔ اس کی کوششوں کا مقصد درج فہرست ذاتوں اور دیگر محروم برادریوں کو بااختیار بنانا اور معاشرے میں ان کی مساوی اور منصفانہ شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔

بی جے آر این ایف چھوت چھات اور ذات پات پر مبنی تعصب کے خلاف بیداری پیدا کرکے سماجی رویوں میں مثبت تبدیلی لانے کی بھی کوشش کرتا ہے۔

اپنے مختلف اقدامات کے ذریعے فاؤنڈیشن معاشرے کے محروم طبقات کے لیے مساوات، وقار اور انصاف کے بابو جگجیون رام کے دیرینہ عزم کو آگے بڑھا رہا ہے۔

دارالحکومت میں 6، کرشنا مینن مارگ پر واقع بابو جگجیون رام نیشنل فاؤنڈیشن کو حکومت ہند نے قائم کیا تھا اور 14 مارچ 2008 کو سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ، 1860 کے تحت اس کا اندراج کیا گیا۔

مرکزی وزیر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات فاؤنڈیشن کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیتے ہیں۔

بی جے آر این ایف کا بنیادی مقصد سماجی اصلاح کے شعبے میں بابو جگجیون رام کے نظریات کو عام کرنا اور ذات پات اور طبقاتی امتیاز سے پاک معاشرے کی تعمیر کے ان کے نظریے، فلسفۂ حیات، مشن اور وژن کو فروغ دینا ہے۔

فاؤنڈیشن کی سرگرمیاں حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ مساوی مواقع، بااختیار بنانے اور ہر شہری کے احترام پر مبنی ایک جامع اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والا سماجی نظام قائم کیا جائے۔

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  3653)


(ریلیز آئی ڈی: 2311069) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी