کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی وزارت تجارتی کوئلے کے کانوں کی نیلامی کا 16واں مرحلہ شروع کرے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 SEP 2026 5:17PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت 17 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں تجارتی کوئلے کے کانوں کی نیلامی کے 16ویں مرحلے کا آغاز کرے گی۔ حکومتِ ہند کے کوئلہ اور کان کنی کی وزارت کے  وزیرِ مملکت  جناب ستیش چندر دوبے اس موقع پر بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔

تجارتی کوئلے کی کان کنی کا آغاز وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے 2020 میں کیا تھا۔ گزشتہ چھ برسوں کے دوران مکمل ہونے والے 15 مراحل میں 147 کوئلے کی کانوں کی کامیاب نیلامی کی جا چکی ہے، جس کے نتیجے میں اس شعبے میں 44 نئی کمپنیاں شامل ہوئی ہیں۔ نیلام شدہ کانوں سے سالانہ تقریباً 47,500 کروڑ روپے کی آمدنی متوقع ہے، جبکہ تقریباً 55,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور کوئلہ پیدا کرنے والی ریاستوں میں تقریباً 4.9 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

نیلامی کے 16ویں مرحلے میں مکمل طور پر دریافت شدہ اور جزوی طور پر دریافت شدہ کوئلے کے بلاکس پیش کیے جائیں گے۔ اس عمل میں انتہائی آسان اور لبرل شرائط برقرار رکھی گئی ہیں۔ ان میں کوئلے کے استعمال کے مقصد پر کوئی پابندی نہ ہونا، خودکار طریقے سے 100 فیصد براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) کی اجازت اور کم ابتدائی ادائیگی شامل ہیں، جسے مستقبل میں حاصل ہونے والی آمدنی میں حکومت کے حصے کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔

ان سہولیات کا مقصد چھوٹی اور پہلی مرتبہ بولی لگانے والی کمپنیوں کے لیے اس شعبے میں داخلے کو آسان بنانا ہے، جبکہ پہلے سے قائم بڑی کان کنی کمپنیوں اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اداروں کے لیے بھی مسابقتی مواقع برقرار رکھنا ہے۔

تجارتی کوئلے کی کانوں کی نیلامی کے پروگرام نے ملک میں کوئلے کی مقامی پیداوار اور دستیابی میں مسلسل اضافہ کیا ہے، کوئلے کی درآمد پر انحصار کم کیا ہے اور آتم نربھر بھارت کے وسیع تر مقاصد کو تقویت دی ہے۔ توقع ہے کہ 16واں مرحلہ مزید کوئلے کے بلاکس کو پیداوار میں لا کر، روزگار کے مزید  مواقع پیدا کرکے اور اس شعبے میں نئی سرمایہ کاری راغب کرکے اس پیش رفت کو آگے بڑھائے گا۔

وزارتِ کوئلہ بھارت کے طویل مدتی توانائی کے تحفظ کے اہداف کے مطابق ملک کے لیے قابلِ اعتماد اور سستی توانائی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

********

 (ش ح ۔م م ع  ۔ت ا )

U. No.3646


(ریلیز آئی ڈی: 2311027) وزیٹر کاؤنٹر : 9