بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی ڈبلیو آر-1 ہیڈکوارٹر، ممبئی، این ٹی پی سی الیکٹرون کوئز 2026-27 کے ممبئی علاقائی مرحلے کی میزبانی کے لیے تیار
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 SEP 2026 3:39PM by PIB Delhi
این ٹی پی سی لمیٹڈ کے مغربی خطہ-I ہیڈکوارٹر، ممبئی، 17 ستمبر 2026 کو بھارت رتنم – میگا سی ایف سی، سیپز خصوصی اقتصادی زون، اندھیری (مشرق)، ممبئی میں باوقار این ٹی پی سی الیکٹرون کوئز 2026-27 کے ممبئی علاقائی مرحلے کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
’’کاروبار اور انتظام کے شعبے کی دنیا سے متعلق ہر چیز‘‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والے اس کوئز میں انجینئرنگ یا مینجمنٹ کے پروگراموں میں زیر تعلیم دو طلبا پر مشتمل ٹیمیں حصہ لے سکتی ہیں۔ اس مقابلے میں 100 سے زیادہ ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔ یہ پروگرام نوجوانوں میں معلومات، تجزیاتی صلاحیت، تجسس اور صحت مند مسابقت کے جذبے کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گا۔
موقع پر رجسٹریشن پروگرام کے روز صبح 8 بجے سے 10 بجے تک چھٹی منزل پر گیٹ نمبر 4 اور 5 پر کی جا سکے گی۔ شرکا کے لیے کالج کا درست شناختی کارڈ ساتھ لانا ضروری ہے۔ رجسٹریشن یا شرکت کی کوئی فیس نہیں ہے اور تعلیمی ادارے متعدد ٹیموں کو نامزد کر سکتے ہیں۔
کون شرکت کر سکتا ہے؟
- انجینئرنگ یا مینجمنٹ کے پروگراموں میں زیر تعلیم طلبا۔
- ہر ٹیم میں دو ارکان ہونا ضروری ہے۔
- انفرادی طور پر شرکت کی اجازت نہیں ہے۔
- رجسٹریشن یا شرکت کی کوئی فیس نہیں ہے۔
- ادارے اپنی مرضی کے مطابق جتنی چاہیں ٹیمیں نامزد کر سکتے ہیں۔
ممبئی علاقائی مرحلے کا آغاز تحریری مرحلے سے ہوگا، جس کے بعد سرفہرست چھ ٹیموں کے لیے اسٹیج پر ملٹی میڈیا علاقائی فائنل منعقد کیا جائے گا۔ سرفہرست دو ٹیمیں قومی سطح کے مقابلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
ممبئی علاقائی مرحلے کے انعامات:
- پہلا انعام: فی ٹیم60,000روپے
- دوسرا انعام: فی ٹیم 40,000روپے
- تیسرا انعام: فی ٹیم 20,000روپے
- حوصلہ افزائی انعام (چوتھی تا چھٹی پوزیشن): فی ٹیم 8,000روپے
قومی سطح کے انعامات:
- پہلا انعام: فی ٹیم 1,00,000روپے
- دوسرا انعام: فی ٹیم 60,000روپے
- تیسرا انعام: فی ٹیم 40,000روپے
- حوصلہ افزائی انعام اول (چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن): فی ٹیم 16,000روپے
- حوصلہ افزائی انعام دوم (باقی 12 ٹیمیں): فی ٹیم 8,000روپے
علاقائی مرحلے کے لیے سفر کے اخراجات کی واپسی اے سی 3-ٹئیر ٹرین کے کرایے تک محدود ہوگی۔ قومی سطح کے مقابلے کے لیے سفر کے اخراجات کی واپسی اکانومی کلاس کے ہوائی کرایے تک محدود ہوگی۔ قومی سطح پر شرکت کرنے والے شرکا کے قیام، کھانے اور مقامی آمدورفت کا انتظام این ٹی پی سی کی جانب سے کیا جائے گا۔
2004 سے منعقد ہونے والا این ٹی پی سی الیکٹرون کوئز، این ٹی پی سی کی طلبا سے متعلق اہم پہل میں سے ایک ہے، جو پورے ہندوستان میں طلبا کی علمی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور مسابقتی جذبے کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
این ٹی پی سی ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے انجینئرنگ اور مینجمنٹ اداروں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس دعوت کو زیادہ سے زیادہ طلبا تک پہنچائیں اور اہل طلبا کو اس مقابلے میں شرکت کے لیے ترغیب دیں۔
پی آئی بی ممبئی | رابن سنگھ / پریتی مالندکر
***
( ش ح ۔ ک ح ۔ م ا (
U. No. 3582
(ریلیز آئی ڈی: 2310483)
وزیٹر کاؤنٹر : 6