وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مغربی فضائی کمانڈ اسٹیشن ایم ڈبلیو اوز سیمینار-2026

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 SEP 2026 3:20PM by PIB Delhi

مغربی فضائی کمانڈ کے اسٹیشن ماسٹر وارنٹ افسران (ایم ڈبلیو اوز) کے لیے ایک سیمینار 14 ستمبر 2026 کو ہیڈکوارٹر مغربی فضائی کمانڈ میں منعقد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت مغربی فضائی کمانڈ کے ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، ایئر مارشل جارج تھامس نے کی۔ اس میں کمانڈ کے دائرہ کار میں آنے والے مختلف علاقوں کے اسٹیشن ایم ڈبلیو اوز نے شرکت کی۔

سیمینار میں بہترین طریقہ کار کا اشتراک کرنے، خیالات کا تبادلہ کرنے اور بہتری کے شعبوں پر غور و خوض کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔ اس دوران کام کے ماحول کو بہتر بنانے، مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے اور فضائی جنگجوؤں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف نے ادارے میں موثر رابطہ کاری، پیشہ ورانہ کارکردگی اور فلاح و بہبود پر مبنی نقطہ نظر کو فروغ دینے میں اسٹیشن ایم ڈبلیو اوز کے اہم کردار پر زور دیا، تاکہ فضائیہ کےتمام اسٹیشنوں پر مثبت اور سازگار ماحول قائم کیا جا سکے۔ سیمینار نے اہلکاروں کی فلاح و بہبود، مسلسل بہتری اور پیشہ ورانہ عمدگی کے لیے مغربی فضائی کمانڈ کے عزم کو مزید پختہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/PIC_20260915152215_adee67.jpg

***

( ش ح ۔ ک ح ۔ م ا (

U. No. 3580


(ریلیز آئی ڈی: 2310464) وزیٹر کاؤنٹر : 6