PIB Backgrounder
دیکھ بھال جو نسخے سے بہتر ہے
زندگی کے ہر مرحلے کے لیے سستی صحت سے متعلق کی دیکھ بھال کی مصنوعات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 SEP 2026 10:07AM by PIB Delhi
ایسی کہاوت ہے کہ ایک بچے کی پرورش کے لیے پورا گاؤں درکار ہوتا ہے۔ لیکن اس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس کی قیمت کون ادا کرتا ہے! ایک چھوٹا سا خ کنبہ ، جو ایک مانوس معمول اور متعین اخراجات کے ساتھ زندگی گزار رہا ہوتا ہے، جب ایک نئے فرد کا خیرمقدم کرتا ہے تو اچانک زندگی ایک نئی رفتار اختیار کر لیتی ہے: راتوں کی نیند متاثر ہوتی ہے، بچے کے ڈائپر اور وائپس، ڈاکٹر کے چکر، دوائیں اور نومولود سے محبت اور اس کی دیکھ بھال سے جڑے بے شمار چھوٹے چھوٹے فیصلے روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن جاتے ہیں۔ جتنی خوشی بڑھ جاتی ہے ، ذمہ داریاں اور اخراجات بھی اتنے ہی بڑھ جاتے ہیں۔ بچے کی دیکھ بھال سے لے کر زچگی کے بعد ماں کی نگہداشت تک، گھر میں نئے فرد کی آمد کے ساتھ صحت سے متعلق مصنوعات ناگزیر بن گئی ہیں۔
اگرچہ کہ دوائیں اخراجات کا ایک اہم حصہ ہیں، لیکن نومولود بچے والے کنبوں ، سرجری کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد، بزرگ والدین اور زیر کفالت افراد کی دیکھ بھال پر ہونے والے اخراجات صرف دواؤں تک محدود نہیں ہوتے۔ ادویات سے آگے س کم خرچ صحت کی سہولیات کی اسی وسیع تر ضرورت کے پیش نظر حکومت پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی آئی پی) کی رسائی کے عمل کو مسلسل بڑھا رہی ہے۔ ملک بھر میں 20,000 سے زائد جن اوشدھی کیندروں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے یہ پہل سستی سرجیکل اور صحت سے متعلق مصنوعات کی ایک وسیع رینج کنبوں کو ا کو ان کے گھر کے قریب دستیاب کرا رہی ہے۔
ایک نوجوان کنبے کے لیے بچے کی آمد روزمرہ زندگی کی نئی ضروریات کا آغاز ہوتی ہے۔ جن اوشدھی کیندروں پر دستیاب جن اوشدھی بچپن کے تحت بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق مختلف مصنوعات کے ذریعے خاندانوں کو مناسب قیمتوں پر بچوں کی نگہداشت کی ضروری اشیا دستیاب ہوسکتی ہیں، جن میں مختلف سائز کے بچوں کے ڈائپرس اور وائپس شامل ہیں۔ مثال کے طور پر بیبی وائپس (20 وائپس کا پیک) 45 روپے میں دستیاب ہیں، جو بچوں کی نگہداشت میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ضروری اشیا میں سے ایک کے لیے ایک سستا متبادل فراہم کرتے ہیں۔ جن اوشدھی مصنوعات کی فہرست میں بیبی فیڈنگ بوتل (250 ملی لیٹر)، دستی بریسٹ پمپ، گرم پانی کی تھیلی، بچوں کو خوراک دینے والی ٹیوب وغیرہ بھی شامل ہیں۔
دیکھ بھال کے اس سفر میں ماں کی نگہداشت بھی شامل ہے۔ بچے کی پیدائش کے بعد صحت یابی کے لیے مناسب آرام، مدد اور جسمانی صحت پر توجہ دینا ضروری ہے۔ زچگی کے بعد کی دیکھ بھال میں معاونت فراہم کرنے کے لیے جن اوشدھی نیٹ ورک کے ذریعے ایبڈومینل بیلٹس دستیاب ہیں۔ اسی طرح 525 روپے کی قیمت والے سروائیکل تکیے آرام اور سہارا فراہم کرتے ہیں اور حمل کے دوران اور اس کے بعد بھی مفید ہوسکتے ہیں۔
بڑے ہوتے ہوئے بچے کی ضروریات نومولود بچے سے کافی مختلف ہوتی ہیں۔ بعض اوقات سانس سے متعلق مسائل اور صحت کی دیگر حالت میں گھر پر معاون طبی آلات کی ضرورت پڑ سکتی ہے، اس لیے کنبوں کے لیے مناسب قیمت پر صحت سے متعلق آلات کی دستیابی خاص اہمیت کی حامل ہے۔ جن اوشدھی کیندروں پر 937.50 روپے کی قیمت پر الیکٹریکل نیبولائزر مشین اور 200 روپے میں بچوں کے لیے نیبولائزر ماسک مع ٹیوب دستیاب ہیں۔ جن اوشدھی کیندروں پر اب تیزی سے ایسی مصنوعات بھی دستیاب کرائی جا رہی ہیں جو صرف علاج ہی نہیں بلکہ صحت کی نگرانی، صحت یابی اور روزمرہ صحت کی دیکھ بھال میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔
جن اوشدھی نیٹ ورک کے ذریعے 500 روپے کی قیمت میں گلوکومیٹر ٹیسٹ اسٹرپس (25 اسٹرپس) جیسی مصنوعات دستیاب ہیں، جو خون میں شوگر کی باقاعدگی سے جانچ کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ دستیاب طبی آلات کی فہرست میں خون میں آکسیجن کی مقدار ناپنے کے لیے پلس آکسی میٹر بھی شامل ہیں۔
جیسے جیسے والدین اور خاندان کے دیگر افراد کی عمر بڑھتی ہے، ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اکثر خاندانی زندگی کا ایک اہم حصہ بن جاتی ہے۔ بزرگ، زیر کفالت یا بستر پر رہنے والے افراد کے لیے صفائی ستھرائی، آرام، وقار اور روزمرہ دیکھ بھال بھی اتنی ہی اہم ہوجاتی ہے۔
طویل عرصے تک کسی عزیز کی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے خاندان کے لیے یہ مصنوعات بار بار خریدنے کی ضرورت بن سکتی ہیں۔ اس لیے صحت سے متعلق روزمرہ استعمال کی مصنوعات پر معمولی بچت بھی مہینوں اور برسوں کے دوران خاندان کے لیے قابل ذکر مالی راحت کا باعث بن سکتی ہے۔ اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے جن اوشدھی سوابھیمان کے نام سے بالغ افراد کے لیے ڈائپرز کی ایک مخصوص رینج متعارف کرائی ہے۔
والدین بننے کے ابتدائی دنوں سے لے کر بچے کے بڑے ہونے تک، صحت کی باقاعدہ نگرانی سے لے کر عمر رسیدہ عزیزوں کی دیکھ بھال تک، خاندان کا صحت سے متعلق سفر مسلسل جاری رہتا ہے اور اس کے ساتھ اخراجات بھی ہوتے رہتے ہیں۔ جن اوشدھی کیندروں پر دستیاب سرجیکل اور طبی استعمال کی اشیا کی مصنوعات کی یہ فہرست اسی ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
اس فہرست میں مزید توسیع بھی کی جا رہی ہے۔ کئی صحت اور معاون نگہداشت سے متعلق مصنوعات فی الحال تیاری کے مرحلے میں ہیں اور آئندہ جن اوشدھی نیٹ ورک کے ذریعے دستیاب کرانے کے لیے شامل کیے جانے کی تجویز ہے۔ ان میں گھٹنے کے لیے رینج آف موشن بریس، واکر (بیٹھنے سے کھڑے ہونے میں معاونت کے لیے)، طبی بھاپ بنانے والا آلہ، پاؤں کو اونچا رکھنے والا تکیہ، حمل کے دوران کمر کو سہارا دینے والی بیلٹ اور سروائیکل کالر شامل ہیں۔ مجوزہ توسیع سے حکومت کی اس مسلسل کوشش کی عکاسی ہوتی ہے کہ ادویات سے آگے سستی صحت کی سہولیات کا دائرہ وسیع کیا جائے اور تمام شہریوں کے لیے صحت، نقل و حرکت، بحالی اور معاون نگہداشت سے متعلق ضروری مصنوعات کی وسیع تر رینج قابل رسائی بنائی جائے۔
اردو پی ڈی ایف فائل کے لیے یہاں کلک کریں۔
********
ش ح۔ ش م۔رض
U-3555
(ریلیز آئی ڈی: 2310394)
وزیٹر کاؤنٹر : 3